Banner

منظم سیاسی جماعت ہی قومی تحریک کو انجام تک پہنچا سکتی ہے، خوشحال کاکڑ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کوئٹہ: پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ کسی بھی قومی تحریک کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ایک منظم، نظریاتی اور عوامی بنیادوں پر قائم سیاسی جماعت ناگزیر ہے۔

انہوں نے یہ بات قلعہ سیف اللہ کے زیر اہتمام علاقہ خوصنوب اور تحصیل پتاو دولت زئی میں منعقدہ کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

خوشحال کاکڑ نے کہا کہ پارٹی کارکنان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پارٹی کے منشور، نظریات اور پروگرام کو گھر گھر تک پہنچائیں، عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ بطور عوامی نمائندہ ژوب، شیرانی اور قلعہ سیف اللہ کے مسائل کو پارلیمنٹ میں بھرپور طریقے سے اٹھاتے رہیں گے۔

کانفرنسوں سے پارٹی کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا، جنہوں نے ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے مہنگائی، بے روزگاری، صحت و تعلیم کی ناکافی سہولیات اور بنیادی حقوق کی پامالی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی عوامی حقوق کے تحفظ، ناانصافیوں کے خاتمے اور سیاسی شعور کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد مزید تیز کرے گی۔

خوصنوب کے علاقائی یونٹ کے لیے نئی کابینہ بھی متفقہ طور پر منتخب کی گئی، جس میں سرور کامریڈ کو سیکرٹری جبکہ غفور لالک کو سینئر معاون مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر مجموعی طور پر 131 افراد نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

اسی طرح تحصیل پتاو دولت زئی میں منعقدہ دوسری کانفرنس میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں 31 افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے علیحدگی اختیار کر کے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کی، جن میں زیادہ تر کا تعلق جمعیت (ف) اور اصلاحی کمیٹی سے تھا۔

مقررین نے ان شمولیتوں کو پارٹی کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت اور نظریاتی مضبوطی کا ثبوت قرار دیا اور کہا کہ عوامی حقوق کے حصول کے لیے منظم سیاسی جدوجہد ہی واحد راستہ ہے۔

پتاو دولت زئی کے لیے بھی نئی تنظیمی کابینہ کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق دوست محمد کو سیکرٹری، محمد خان کو مالیات جبکہ محمد شاہ کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا۔

منظم سیاسی جماعت ہی قومی تحریک کو انجام تک پہنچا سکتی ہے، خوشحال کاکڑ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us