Banner

کوئٹہ بدامنی کا گڑھ بن چکا ہے، پروفیسر حلیم صادق

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کوئٹہ بدامنی کا گڑھ بن چکا ہے، پروفیسر حلیم صادق
کوئٹہ میں بڑھتی بدامنی ناقابل برداشت، شہریوں کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،۔صوبائی جنرل سیکرٹری اے۔پی۔پی
ٹارگٹ کلنگ اور مبینہ ماورائے عدالت قتل کے واقعات قابل مذمت ہیں۔شفاف تحقیقات کا مطالبہ
قانون کی بالادستی کے بغیر امن و امان کا قیام ممکن نہیں، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔
کوئٹہ۔(پ ر) عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور پولیس حراست میں مبینہ ماورائے عدالت قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات نہایت افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ جو کبھی امن کا گہوارہ سمجھا جاتا تھا، آج جرائم پیشہ عناصر کے نرغے میں آچکا ہے، جہاں شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بھی سنگین نوعیت کے الزامات سامنے آ رہے ہیں، جو نہایت تشویشناک صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے مطالبہ کیا کہ ٹارگٹ کلنگ اور مبینہ ماورائے عدالت قتل کے تمام واقعات کی فوری، غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں تاکہ حقائق عوام کے سامنے لائے جا سکیں اور ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں قانون سے بالاتر ہو کر اقدامات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور شہر میں امن و امان کی بحالی کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات کریں۔ بصورت دیگر عوام کا ریاستی اداروں پر اعتماد مزید مجروح ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی ہر قسم کی بدامنی، ظلم اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

کوئٹہ بدامنی کا گڑھ بن چکا ہے، پروفیسر حلیم صادق

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us