Banner

کوئٹہ: شادی ہال میں شراب نوشی ، رقص و شور شرابا کرنے پر 10 افراد گرفتار

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کوئٹہ: سٹی پولیس نے مالی باغ کے علاقے میں ایک شادی ہال پر کارروائی کرتے ہوئے شراب نوشی اور شور شرابے میں ملوث 10 افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ہفتے کی شب شادی ہال میں میوزیکل پروگرام جاری تھا، جہاں تیز آواز میں موسیقی کے ساتھ شراب نوشی اور رقص کیا جا رہا تھا۔ اہل محلہ کی شکایت پر پولیس نے مجسٹریٹ کی نگرانی میں چھاپہ مارا۔

کارروائی کے دوران نشے کی حالت میں موجود 10 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ بڑی مقدار میں شراب کی بوتلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔

پولیس نے شادی ہال کو سیل کر دیا ہے جبکہ مالک اور پروگرام آرگنائزرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہال میں 30 سے زائد افراد موجود تھے جن میں نوجوان اور خواجہ سرا بھی شامل تھے، جو مبینہ طور پر شور شرابا اور رقص میں مصروف تھے۔

کوئٹہ: شادی ہال میں شراب نوشی ، رقص و شور شرابا کرنے پر 10 افراد گرفتار

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us