Banner

پی بی 44 میں ریکارڈ ترقیاتی کام سورج کی روشنی کی مانند ہیں،پیپلز پارٹی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

پی بی 44 میں ریکارڈ ترقیاتی کام سورج کی روشنی کی مانند ہیں،پیپلز پارٹی
شکست خوردہ عناصر کی بیان بازی حقائق کے منافی ہے عوام سب جانتے ہیں۔ترجمان
مخالفین ماضی کی تین سالہ حکومت کی کارکردگی دکھائیں، تنقید برائے تنقید سے گریز کیا جائے۔
کوئٹہ(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی۔بی 44 کے ترجمان نے شکست خوردہ عناصر کی جانب سے بدنیتی پر مبنی جاری کردہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حقائق کے سراسر منافی قرار دیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اگر مخالفت برائے مخالفت کی عینک اتار کر اور ذاتیات سے بالاتر ہو کر حالات کا جائزہ لیا جائے تو موجودہ دور میں حلقہ پی۔بی 44 میں ہونے والے ترقیاتی کام اپنی مثال آپ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ عناصر نے اپنی جماعت کے منشور اور عوامی مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف حلقہ پی۔بی 44 کے منتخب نمائندے کو تنقید کا نشانہ بنا رکھا ہے، جس میں نہ صرف سیاسی بلکہ اخلاقی اور قبائلی روایات و اقدار کو بھی پامال کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق جھوٹے پروپیگنڈے اور بغض پر مبنی بیانات کے ذریعے حقائق کو مسخ نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی سورج کی روشنی کو انگلی سے چھپایا جا سکتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ حلقہ پی۔بی 44 میں ترقی اور خوشحالی کے آثار واضح طور پر نظر آ رہے ہیں، تاہم یہ بات بھی سمجھنی چاہیے کہ مسائل کا حل ایک دن میں ممکن نہیں اور نہ ہی جادو کی چھڑی گھما کر تمام مسائل ختم کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی کی اپنی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں اور یہ بتائیں کہ ان کی جماعت کے تین سالہ دورِ حکومت میر وزیر اعلیٰ ھوکر حلقے میں کون سا نمایاں ترقیاتی کام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہیں اور وہ کھوکھلے نعروں اور بے بنیاد الزامات کی حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں۔ پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے اپنے مشن پر قائم ہے اور حلقہ پی۔بی 44 میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ بے بنیاد الزامات ، منفی پروپیگنڈوں سے عوام گمراہ ھونگے نہ ترقی کا عمل رک سکتا ہے۔

پی بی 44 میں ریکارڈ ترقیاتی کام سورج کی روشنی کی مانند ہیں،پیپلز پارٹی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us