Banner

بے گناہ سبزی فروشوں کو نشانہ بنانا انسانیت سوز عمل ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کوئٹہ ( )جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولانا محب اللہ، مولانا محمد ایوب ایوبی، شیخ مولانا عبدالاحد، مولانا سعید احمد، حافظ سراج الدین، مفتی محمد روزی خان بادیزئی، مولانا محمد شعیب جدون، رحیم الدین ایڈووکیٹ، مولانا محمد عارف شمشیر اور دیگر نے کوئٹہ میں بے گناہ سبزی فروشوں کی ٹارگٹ کلنگ کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور محنت کش افراد کو نشانہ بنانا انسانیت سوز عمل ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے امن کو تباہ کرنے والے عناصر درحقیقت انسانیت اور معاشرے کے کھلے دشمن ہیں۔ اسلام ایک پرامن دین ہے جو امن، بھائی چارے اور سلامتی کا درس دیتا ہے، جبکہ اس قسم کے بزدلانہ واقعات اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی ہیں۔انہوں نے حکومت کی نااہلی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، جس میں مسلسل غفلت اور ناکامی قابل تشویش ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں جاری اس نوعیت کے واقعات کو فرقہ وارانہ کشیدگی کا رنگ دینا درست نہیں بلکہ یہ ایک منظم سازش کا حصہ ہیں، جس کا مقصد خطے کے امن کو خراب کرنا اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔اس حوالہ سے ریاستی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

بے گناہ سبزی فروشوں کو نشانہ بنانا انسانیت سوز عمل ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us