Banner

ہماری زرعی زمین پر بااثر افراد قبضے کی کوشش کر رہے ہیں، متاثرہ خاندان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سکھر (رپورٹ اسلم سومرو) روہڑی کے علاقے جھانگڑو تھانے کی حدود علی واہن عباسی گلی کے رہائشی غلام نبی چڈھڑ اور ان کے اہلِ خانہ نے اپنی زرعی زمین پر مبینہ قبضے کی کوششوں کے خلاف روہڑی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے انصاف اور تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ دیہہ منڈی دیرو میں واقع ان کی 21 جریب قبولی زرعی زمین، جو ان کے خاندان کی واحد ذریعہ معاش ہے، پر بااثر افراد کی جانب سے غیر قانونی قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نامزد ملزمان سکندر چڈھڑ، محمد علی، احمد علی اور عبدالرحمان چڈھڑ مبینہ طور پر اس کارروائی میں ملوث ہیں اور انہیں مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے احتجاج کرنے والوں کے مطابق ملزمان نہ صرف انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں بلکہ حالیہ دنوں میں فائرنگ کا ایک واقعہ بھی پیش آیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے عینی شاہدین بھی موجود ہیں، مگر اس کے باوجود تاحال کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔
متاثرہ خاندان نے مزید الزام لگایا کہ جھانگڑو پولیس ملزمان کے ساتھ ملی بھگت کر رہی ہے اور انصاف فراہم کرنے کے بجائے ان کے ہاری ذوالفقار کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا یہ رویہ نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ قانون کی بالادستی پر بھی سوالیہ نشان ہے مظاہرین نے ایس ایس پی سکھر اور دیگر اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انہیں یا ان کے اہلِ خانہ کو کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری نامزد ملزمان اور متعلقہ پولیس حکام پر عائد ہوگی۔ مظاہرین نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ جب تک انہیں انصاف فراہم نہیں کیا جاتا، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

ہماری زرعی زمین پر بااثر افراد قبضے کی کوشش کر رہے ہیں، متاثرہ خاندان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us