Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
رند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہیرند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہی

جنگ بندی پر سوالیہ نشان، ایران نے تین بڑی خلاف ورزیاں گنوا دیں

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے حالیہ جنگ بندی اور مجوزہ مذاکرات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت شروع ہونے سے پہلے ہی اہم شرائط کی خلاف ورزی ہو چکی ہے، جس کے باعث موجودہ صورتحال میں مذاکرات غیر معقول دکھائی دیتے ہیں۔

ایک بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کی جانب سے پیش کی گئی 10 نکاتی تجاویز کے کم از کم تین اہم نکات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ ان کے مطابق پہلی خلاف ورزی ایران کی فضائی حدود میں ڈرون دراندازی کی صورت میں سامنے آئی، دوسری خلاف ورزی ایران کے یورینیئم افزودگی کے حق کو تسلیم نہ کرنے سے متعلق ہے، جبکہ تیسری خلاف ورزی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان حالات میں نہ تو دو طرفہ جنگ بندی قابلِ عمل نظر آتی ہے اور نہ ہی مذاکرات کا عمل مؤثر ہو سکتا ہے، کیونکہ بنیادی اعتماد ہی مجروح ہو چکا ہے۔

دوسری جانب لبنان میں صورتحال بدستور تشویشناک ہے، جہاں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ لبنانی سول ڈیفنس کے مطابق صرف ایک دن میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں 254 افراد جاں بحق جبکہ 1165 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جس سے خطے میں انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کی جانب سے اس سخت مؤقف کے بعد سفارتی عمل مزید پیچیدہ ہو سکتا ہے اور خطے میں کشیدگی کے کم ہونے کے امکانات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *