Banner

اٹک میں سونے کے ذخائر کے معاملے پر بڑی پیش رفت

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اٹک (ویب ڈیسک): پنجاب حکومت نے اٹک میں سونے کے ذخائر کے معاملے میں پیش رفت کے بعد نیسپاک سے فائنل رپورٹ 30 اپریل تک طلب کر لی ہے۔ ابتدائی تصدیق کے مطابق سونے کے ذخائر کی موجودگی ثابت ہو چکی ہے، تاہم حتمی رپورٹ کے بعد آگے کی کارروائی ممکن ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اٹک سمیت دیگر علاقوں میں موجود سونے کی مقدار عالمی مارکیٹ میں کئی سو ارب روپے کے مساوی ہو سکتی ہے، جس سے ملکی معیشت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم مواقع پیدا ہوں گے۔

نیسپاک کی فائنل رپورٹ کے بعد رواں ماہ بین الاقوامی آکشن متوقع ہے، جس کے ذریعے سونے کے ذخائر کی مارکیٹ میں فروخت اور سرمایہ کاری کے اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید برآں، میانوالی اور دریائے ستلج کے علاقوں میں بھی سونے کے ذخائر موجود ہیں، جس سے خطے میں معدنی وسائل کے حوالے سے امکانات میں اضافہ ہوا ہے۔

اٹک میں سونے کے ذخائر کے معاملے پر بڑی پیش رفت

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us