Banner

میرپورخاص عدالت نے یونین کمیٹی سیکریٹری جوائننگ کیس میں سخت برہمی کا اظہار

featured
Share

Share This Post

or copy the link

میرپورخاص (بیورو چیف : راناعلی اکبر راجپوت) میرپورخاص کی عدالت نے یونین کمیٹی نمبر 10 رحیم نگر میں سیکریٹری کو جوائننگ نہ دینے کے معاملے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے، جس کے بعد مقامی سطح پر اس معاملے نے اہمیت اختیار کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ایس سی یو جی ایڈمن برانچ کے گریڈ 11 کے سیکریٹری، میرواہ گورچانی کے رہائشی علی بخش رستمانی نے اپنے وکیل علی حسن چانڈیو کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا۔ درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا کہ انہیں 16 فروری 2026 کو باقاعدہ طور پر یونین کمیٹی نمبر 10 رحیم نگر میں بطور سیکریٹری تعینات کیا گیا، تاہم متعلقہ چیئرمین عبدالرزاق ہاشمانی کی جانب سے انہیں مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے اور جوائننگ نہیں دی جا رہی۔ درخواست گزار کے مطابق جوائننگ نہ ملنے کے باعث ان کی تنخواہ بھی بند ہو چکی ہے، جس کے باعث وہ شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں اور ان کے لیے معمول کی زندگی گزارنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران وکیل کے دلائل کو تسلیم کرتے ہوئے درخواست کو قابلِ سماعت قرار دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت نے یونین کمیٹی نمبر 10 رحیم نگر کے چیئرمین کو 22 اپریل 2026 کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو متعلقہ حکام کے خلاف مزید سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

میرپورخاص عدالت نے یونین کمیٹی سیکریٹری جوائننگ کیس میں سخت برہمی کا اظہار

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us