Banner

کوئٹہ: بارشوں کے بعد ڈپٹی کمشنر اور پی ڈی ایم اے کا ہنگامی دورہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

حالیہ بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی اور ڈی جی (پی ڈی ایم اے) نے سرہ غڑگئی، ہنہ وڑک بائی پاس اور مین ہنہ وڑ سیلابی نالوں کا ہنگامی دورہ کیا۔

دورے کے دوران متاثرہ علاقوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور فوری اقدامات کے تحت مشینری فراہم کر دی گئی تاکہ پانی کے بہاؤ کے لیے راستے کھولے جا سکیں اور ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت مکمل طور پر الرٹ ہے۔

علاقہ مکینوں نے بروقت اقدامات پر حکومت، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید برآں، متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے صورتحال کی مسلسل نگرانی کریں اور عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں۔

کوئٹہ: بارشوں کے بعد ڈپٹی کمشنر اور پی ڈی ایم اے کا ہنگامی دورہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us