Banner

ڈی جی ایکسائز کاغیر رجسٹرڈ اور اوپن ٹرانسفر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈی جی ایکسائز کاغیر رجسٹرڈ اور اوپن ٹرانسفر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
فیول پاس صرف اصل مالک کے شناختی کارڈ پر جاری ہوگا، ڈی جی ایکسائز
غیر قانونی پیٹرول خرید و فروخت روکنے کیلئے نئے اقدامات، ڈی جی ایکسائز
گاڑیوں کی فوری رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی ہدایت، ڈی جی ایکسائز
خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی وارننگ، ڈی جی ایکسائز
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز بلوچستان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں غیر رجسٹرڈ اور بغیر ٹرانسفر شدہ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وہ تمام شہری جن کی گاڑیاں اوپن ٹرانسفر لیٹر پر چل رہی ہیں یا تاحال اپنے نام منتقل نہیں کرائی گئیں، فوری طور پر محکمہ ایکسائز میں رجوع کریں۔ڈی جی ایکسائز نے کہا کہ موجودہ سسٹم کو شفاف بنانے اور غیر قانونی استعمال کی روک تھام کے لیے حکومت کی جانب سے فیول پاس کے اجرا کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جو صرف اصل مالک کے شناختی کارڈ کی بنیاد پر جاری کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد پیٹرول کی غیر قانونی خرید و فروخت اور جرائم کے سدباب کو یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے عملے کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائیں اور شہریوں کو مکمل رہنمائی فراہم کریں تاکہ وہ بروقت اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر مکمل کر سکیں۔ڈی جی ایکسائز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں کو فوری طور پر اپنے نام منتقل کروائیں اور محکمہ کے ساتھ تعاون کریں،بصورت دیگر خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے

ڈی جی ایکسائز کاغیر رجسٹرڈ اور اوپن ٹرانسفر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us