Banner

نیا ایڈورٹائزمنٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف، شفافیت میں اضافہ ہوگا،ڈی جی پی آر بلوچستان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

نیا ایڈورٹائزمنٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف، شفافیت میں اضافہ ہوگا۔ڈی جی پی آر بلوچستان

ڈی جی پی آر بلوچستان نے اشتہارات کے اجرا کے روایتی ای میل نظام کو ختم کرتے ہوئے جدید ڈیلی نیوز پیپر ایڈورٹائزمنٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے اب اشتہارات کا اجرا، تصدیق اور اشاعت مکمل طور پر ڈیجیٹل، شفاف اور قابلِ نگرانی ہو گئی ہے۔ یہ نظام اشتہاری عمل کو مزید مؤثر، تیز اور شفاف بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

حکام کے مطابق یہ اقدام وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی ہدایات کی روشنی میں اٹھایا گیا ہے، جس کا مقصد گڈ گورننس کو فروغ دینا اور سرکاری امور میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ ڈی جی پی آر حکام کا کہنا ہے کہ جدید نظام کے ذریعے اشتہارات کے عمل میں انسانی مداخلت کم ہو گی اور نگرانی کا مؤثر نظام قائم ہو سکے گا، جو جدید طرزِ حکمرانی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

نیا ایڈورٹائزمنٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف، شفافیت میں اضافہ ہوگا،ڈی جی پی آر بلوچستان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us