Banner

احمد خان اچکزئی اور مولانا شیرانی کی اہم ملاقات، ملکی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

featured
Share

Share This Post

or copy the link

موجودہ حالات میں سیاسی و مذہبی قوتوں کا اشتراک ناگزیر ہے—مولانا محمد خان شیرانی
پشتون بیلٹ کو درپیش چیلنجز پر سنجیدہ غور ضروری ہے—احمد خان اچکزئی

کوئٹہ( اچکزئی ہاؤس کوئٹہ)اے کے میڈیاء ٹیم کے مطابق آج احمد خان اچکزئی نے کوئٹہ میں مولانا محمد خان شیرانی سے ان کی رہائش گاہ پر ایک اہم اور تفصیلی ملاقات کی جس میں علاقائی، ملکی اور بین الاقوامی امور کے ساتھ ساتھ پشتون بیلٹ کو درپیش چیلنجز پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اس فکری نشست میں دونوں رہنماؤں نے عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں اور ان کے خطے پر اثرات کا گہرائی سے جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں سیاسی و مذہبی اثاثوں کا باہمی اشتراک عمل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ احمد خان اچکزئی نے مولانا شیرانی کے عالمی مشاہدے اور سیاسی بصیرت کو سراہتے ہوئے اسے خطے کے لیے ایک گراں قدر سرمایہ قرار دیا۔ اے کے میڈیا ٹیم کی جانب سے جاری کردہ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسی ملاقاتیں نہ صرف پشتون بیلٹ میں ہم آہنگی پیدا کرنے کا سبب بنتی ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر ابھرتے ہوئے نئے منظر نامے میں قومی بیانیے کو تقویت دینے کے لیے بھی ناگزیر ہیں۔ فریقین نے مستقبل میں بھی اس نوعیت کے مشاورتی عمل کو جاری رکھنے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ خطے میں پائیدار امن اور ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

احمد خان اچکزئی اور مولانا شیرانی کی اہم ملاقات، ملکی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us