Banner

گزشتہ 9 ماہ کے دوران بلوچستان کے 36 اضلاع میں 412 کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق صوبے میں ادارہ جاتی اصلاحات، گڈ گورننس اور مؤثر سروس ڈلیوری کے نتائج سامنےآنا شروع ہو گئے

صوبے کی تاریخ میں پہلی بار بہتر طرز حکمرانی کا عملی ثبوت، اسکولوں میں اساتذہ اور اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی غیر حاضری سے متعلق عوامی شکایات کا مکمل ازالہ

گزشتہ تین ماہ کے دوران کھلی کچہریوں میں اساتذہ اور ڈاکٹرز کی غیر حاضری کی شکایات ایک فیصد سے بھی کم رہ گئیں

تعلیم اور صحت کے اشاریوں میں بہتری خوش آئند ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کھلی کچہریوں میں عوامی شکایات کا بڑا مسئلہ اساتذہ اور ڈاکٹرز کی غیر حاضری تھا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

بہتر مانیٹرنگ اور گڈ گورننس سے تعلیم و صحت کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

گزشتہ 9 ماہ کے دوران بلوچستان کے 36 اضلاع میں 412 کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی

مجموعی طور پر 3675 شکایات ضلعی انتظامیہ کو موصول ہوئیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

بیشتر شکایات تعلیمی اور صحت کے اداروں کی بندش، عملے کی غیر حاضری سے متعلق تھیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

رواں سال ماہ مارچ کے دوران 871 شکایات میں سے صرف چار غیر حاضری سے متعلق تھیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

اساتذہ اور ڈاکٹرز کی غیر حاضری کی شکایات کا تناسب ایک فیصد سے بھی کم ہو گیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کھلی کچہریوں میں اساتذہ اور ڈاکٹرز کی حاضری کی شکایات کا کم تناسب موثر و بروقت انتظامی شنوائی کے باعث ادارہ جاتی فعالیت کا مظہر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کھلی کچہریوں میں اساتذہ اور ڈاکٹرز کی غیر حاضری کے مسائل حل ہونے کے بعد اب عوام کی جانب سے سروس ڈلیوری سے متعلق دیگر مسائل کی نشاندہی کی جا رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

حکومت عوامی مسائل کے حل اور سہولیات کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد اور گورننس کی بہتری کیلئے چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کا فعال اور متحرک کردار قابل تحسین ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

سیکرٹریز کمیٹی ، ڈویژنل و ضلعی انتظامی سربراہان کے اجلاسوں کا تسلسل سے انعقاد گڈ گورننس کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوا ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

صوبے میں گڈ گورننس اور شفافیت کو مزید مضبوط بنایا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

بلوچستان کا ہر اسکول اور اسپتال فعال ، ٹیچر اسکول اور ڈاکٹر اسپتال میں حاضر ہے ، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا سماجی رابطے کی سائٹ پر پیغام

گزشتہ 9 ماہ کے دوران بلوچستان کے 36 اضلاع میں 412 کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us