Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوریاے ٹی سی کوئٹہ کا فیصلہ، سردار اختر مینگل کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ کالعدم قرارکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوریاے ٹی سی کوئٹہ کا فیصلہ، سردار اختر مینگل کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ کالعدم قرارکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟

اسلام آباد میں معروف کاروباری شخصیت کا قتل، ملزمان خیبرپختوںخوا سے گرفتار

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے چارسدہ سے معروف کاروباری شخصیت عامر اعوان کے قتل میں ملوث منصور خان ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ اس گینگ میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

اس گرفتاری کا اعلان وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پریس کانفرنس میں کیا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں عامر اعوان کو ڈکیتی کے دوران قتل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنا دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے کیونکہ یہاں بین الاقوامی وفود، سفارتکار اور غیر ملکی کاروباری شخصیات بھی رہائش پذیر ہیں۔

وزیر مملکت نے مزید بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر سیف سٹی کیمروں کو فعال کیا گیا، پولیس کو درپیش بنیادی مسائل حل کیے گئے اور پاکستان کا پہلا سیف سٹی منصوبہ شروع کیا گیا جس میں اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال ہوگا۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ یہ قتل ملکی سطح پر خبر بن گیا اور وزیرداخلہ نے اسے پولیس کے لیے ایک ٹیسٹ کیس قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ کیس حل کرنے کے لیے 17 ٹیمیں تشکیل دی گئیں، 6 علاقوں کی جیوفینسنگ کی گئی، 137 کال ڈیٹیلز کا موازنہ کیا گیا، 257 کیمروں کی فیڈ لی گئی اور ان کا فارنزک تجزیہ کیا گیا۔

آئی جی نے مزید کہا کہ 93 افراد سے تفتیش کی گئی، 31 چھاپے مارے گئے اور ریڈ پنڈی اسلام آباد، چارسدہ اور مردان میں کی گئی، جس کے نتیجے میں منصور خان گینگ کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار شدہ گینگ بلٹ پروف جیکٹس پہن کر ڈکیتیاں کرتا تھا اور کے پی، اسلام آباد اور پنجاب میں وارداتیں انجام دیتا تھا۔ اس کے پاس ایک کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ بھی موجود تھا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *