Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد اسماعیل مینگل کا ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کا تفصیلی دورہ

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں )وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے صحت کے وژن کے تحت ضلعی انتظامیہ لورالائی کی جانب سے طبی سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد اسماعیل مینگل نے ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ محمد انور مندوخیل بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، وارڈز اور ایمرجنسی یونٹ کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے، ادویات کی دستیابی برقرار رکھنے اور طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔محمد اسماعیل مینگل نے واضح کیا کہ ڈیوٹی سے غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور شکایات کی صورت میں متعلقہ عملے کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر ہسپتال عملے نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گے اور مریضوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
دریں اثنا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال میں سہولیات کی بہتری کے لیے ایک جامع پلان بھی ترتیب دیا جا رہا ہے، جس کے تحت جدید طبی آلات کی فراہمی، لیبارٹری سروسز کی اپ گریڈیشن اور ایمرجنسی سروسز کو مزید فعال بنانے پر کام کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جلد ہی ماہر ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے نئی بھرتیوں کا عمل بھی متوقع ہے، جس سے علاقے کے عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *