Banner

کراچی؛ گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب ہلاک

featured
Share

Share This Post

or copy the link

آئی آئی چندریگر روڈ ریلوے کالونی کے قریب گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ ریلوے کالونی کے قریب گٹر کی صفائی کے دوران ایک شخص بے ہوش ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا اور ریسکیو 1122 کے عملے نے متاثرہ شخص کو گٹر سے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا اور مسلسل کوششوں کے بعد ریسکیو 1122 کے عملے نے گٹر میں موجود شخص کو ریسکیو کیا گیا۔

اس دوران، مذکورہ شخص دم گھٹنے کے باعث مردہ حالت میں پایا گیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔

ترجمان ریسکیو حکام کے مطابق متوفی شخص خاکروب تھا اور اس کی عمر تقریباً 35 سال کے قریب ہے اور فوری طور پر متوفی کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔

کراچی؛ گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب ہلاک

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us