Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئیحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئی

کراچی میں ہلاکت خیز طوفان اور بارش سے 19 افراد جاں بحق

کراچی میں شدید طوفانی ہواؤں اور موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق شہر کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی، جبکہ شاہراہ فیصل پر ہواؤں کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق بلدیہ مواچھ گوٹھ میں دیوار اور چھت گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ قائد آباد مجید کالونی میں دیوار گرنے سے میاں بیوی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ کورنگی میں درخت گرنے سے ایک شہری جاں بحق ہوا جبکہ ملیر میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق بلدیہ میں جاں بحق ہونے والے افراد نشے کے عادی تھے جو بارش سے بچنے کے لیے خستہ حال عمارت میں پناہ لیے ہوئے تھے۔

طوفان کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں درخت اور بل بورڈز گرنے کے واقعات بھی پیش آئے۔ بلدیہ ٹاؤن میں مکان کی دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک شخص بعد ازاں دم توڑ گیا۔

کلفٹن میں درخت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے، جبکہ گلستانِ جوہر میں دیوار گرنے سے 4 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ کورنگی میں درخت تلے دب کر زخمی ہونے والے افراد میں سے ایک شخص چل بسا۔

ریسکیو اداروں کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ بارشوں کے پیش نظر شہر سمیت صوبے بھر میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *