Banner

مشرقِ وسطیٰ کی 40 پروازیں آج بھی منسوخ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ملک بھر میں آج بھی مشرقِ وسطیٰ جانے والی 40 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ بعض روٹس پر جزوی بہتری بھی دیکھنے میں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوحہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے پروازیں اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں، اور Qatar Airways کے فلائٹ آپریشن میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی سے دوحہ، بحرین، ابوظہبی اور دبئی جانے والی 13 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے فجیرہ جانے والی 8 پروازوں کو العین منتقل کر دیا گیا، جبکہ العین سے ان شہروں کے لیے 10 پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔

شہر وار صورتحال کے مطابق لاہور سے 8، اسلام آباد سے 7، پشاور سے 10 جبکہ ملتان سے مشرقِ وسطیٰ کی 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ 20 روز کے دوران جنگی صورتحال کے باعث ملک بھر سے مجموعی طور پر 1810 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، جس سے فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کی 40 پروازیں آج بھی منسوخ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us