Banner

خواتین کے استحصال میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، سرفراز بگٹی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیمیں خواتین کو بطور ہتھیار استعمال کر کے نہ صرف معصوم جانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں بلکہ معاشرتی اقدار، روایات اور خواتین کے وقار کو بھی شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر انسانیت کے دشمن ہیں جو بلوچستان کے پُرامن معاشرے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں۔ حکومت خواتین کے تحفظ، عزت اور باوقار مقام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کسی کو بھی خواتین کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ریاست ان عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھے گی تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے اور خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے گوادر میں منعقد ہونے والے پہلے منفرد رمضان/عید ویمن مینا بازار کو خواتین کی سماجی و معاشی خودمختاری کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی خواتین اور بچوں کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر خواتین کو مواقع دیے جائیں تو وہ معاشرے میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویمن مینا بازار جیسے اقدامات خواتین کو تفریح کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور مالی خودمختاری حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر گوادر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی مثبت سرگرمیاں معاشرتی ہم آہنگی اور پائیدار ترقی کو فروغ دیں گی۔

خواتین کے استحصال میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، سرفراز بگٹی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us