Banner
Daily Sahafat Quetta
August 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دہشتگردی کیخلاف فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحتیں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں ،شاہد رنددہشتگردی کا ناسور پوری قوم اورریاست کا ناسور ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستانوزراء عوامی خدمت، امن و امان اور بہتر طرزِ حکمرانی پر خصوصی توجہ دیں، روبینہ شاہجب جھوٹ قوم کا مزاج بن جائےجرائم کی بیخ کنی8 اگست صوبے کی عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دنپٹنی پولیس کا ایکشن، مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو گرفتارحب شاہین کلب کی شاندار فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیعوامی خدمت اولین ترجیح، محکمے کارکردگی بہتر بنائیں، سائرہ عطاءخلائی ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلیدہشتگردی کیخلاف فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحتیں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں ،شاہد رنددہشتگردی کا ناسور پوری قوم اورریاست کا ناسور ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستانوزراء عوامی خدمت، امن و امان اور بہتر طرزِ حکمرانی پر خصوصی توجہ دیں، روبینہ شاہجب جھوٹ قوم کا مزاج بن جائےجرائم کی بیخ کنی8 اگست صوبے کی عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دنپٹنی پولیس کا ایکشن، مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو گرفتارحب شاہین کلب کی شاندار فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیعوامی خدمت اولین ترجیح، محکمے کارکردگی بہتر بنائیں، سائرہ عطاءخلائی ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلی

میر ضیاء اللہ لانگو عوام دوست اور باصلاحیت رہنما ہیں، فرح شاہ

میر ضیاء اللہ لانگو کو وزیر داخلہ بلوچستان کا منصب سنبھالنے پر فرح عظیم شاہ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی خواتین ونگ کی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ میر ضیاء اللہ لانگو کی شاندار کارکردگی، عوامی خدمت کا جذبہ اور بہترین قیادت کی صلاحیتیں انہیں ایک قابل، بااعتماد اور باصلاحیت رہنما بناتی ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کو سنجیدگی سے لیا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے، جو ان کی مخلصانہ قیادت کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور وزیر داخلہ ان سے توقع ہے کہ وہ صوبے میں امن و امان کو مزید مستحکم کریں گے، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں گے اور قانون کی بالادستی کو برقرار رکھیں گے۔

فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ میر ضیاء اللہ لانگو کی قیادت میں بلوچستان میں ترقی، استحکام اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور عوام کو ایک محفوظ اور پُرامن ماحول میسر آئے گا۔ انہوں نے ان کی سابقہ خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت، لگن اور عوامی خدمت کا جذبہ قابلِ ستائش ہے۔

آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میر ضیاء اللہ لانگو کو اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کرنے اور عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *