Banner

مٹی کا تیل فی لیٹر 39 روپے 20 پیسے مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

featured
Share

Share This Post

or copy the link

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 358 روپے 1 پیسہ فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو پہلے سے 39 روپے 20 پیسے زیادہ ہے۔

پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 105 روپے 37 پیسے اور ڈیزل پر 55 روپے 24 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق حکومت 23 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی، جو 14 مارچ سے 20 مارچ تک کی مدت کے لیے ہے۔ سبسڈی کے تحت:

پیٹرول پر فی لیٹر 49 روپے 63 پیسے

ڈیزل پر فی لیٹر 75 روپے 5 پیسے

یہ رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پرائس ڈیفرینشل کلیمز کی مد میں اوگرا کے ذریعے ادا کی جائے گی۔

مزید براں، کابینہ نے وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ قائم کرنے کی منظوری دی، اور اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 27 ارب 10 کروڑ روپے اس فنڈ میں منتقل کرنے کی منظوری دی۔ سبسڈی کی ادائیگی میں او ایم سیز سے موصول ہونے والے بلوں کی تصدیق اور آڈٹ کا عمل شامل ہوگا۔

مٹی کا تیل فی لیٹر 39 روپے 20 پیسے مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us