Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کیس کی سماعت، سرکاری وکیل کی مہلت کی درخواست

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کیس کی سماعت، سرکاری وکیل کی مہلت کی درخواست

عمران خان کے مقدمات سے متعلق اپیل اور متفرق درخواست کی سماعت منگل کے روز اسلام اباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ میں ہوئی، تاہم سرکاری وکیل کی جانب سے مزید مہلت مانگنے پر کیس کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی گئی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے اپیل اور ایک اہم متفرق درخواست عدالت کے سامنے زیر سماعت تھی جس میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے پہلے ہی فریقین کو ہدایت دی تھی کہ وہ مقررہ تاریخ پر دلائل کے لیے تیار ہو کر آئیں، تاہم آج سرکاری وکیل کی جانب سے مزید وقت مانگا گیا۔
لطیف کھوسہ کے مطابق سرکاری موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کیے جانے کے بعد نیا وکیل مقرر کیا جا رہا ہے، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ پراسیکیوٹر ہونے کے باوجود کیس میں تاخیر کیوں کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق متفرق درخواست بھی عدالت میں زیر بحث آئی۔ اس حوالے سے جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت متعلقہ حکام کی جانب سے رپورٹس عدالت میں جمع کرائی گئی ہیں۔ وکیل کے مطابق ایک رپورٹ میں عمران خان کی دائیں آنکھ کے ریٹینا سے متعلق مسئلے کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کے باعث ان کے علاج کے لیے ماہر ڈاکٹرز سے معائنہ کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔

لطیف کھوسہ نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان کو آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر کے پاس لے جایا جائے اور بہتر علاج کے لیے انہیں شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے کیونکہ وہاں امراض چشم کے ماہرین موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے ذاتی معالجین ڈاکٹر کامران فیصل اور ڈاکٹر عاصم یوسف کو بھی طبی معائنے کے عمل میں شامل کیا جانا چاہیے کیونکہ ان کے پاس سابق وزیر اعظم کی مکمل میڈیکل ہسٹری موجود ہے۔

لطیف کھوسہ نے ملاقاتوں پر پابندیوں پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیل قوانین کے مطابق قیدی کو اپنے اہل خانہ، وکلا اور ڈاکٹروں سے ملاقات کا حق حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ملاقاتوں کی اجازت دی جائے تو عمران خان کی صحت کے حوالے سے موجود خدشات دور ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تیس سال قبل انصاف کے نام پر سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی تھی اور آج انصاف کے حصول کے لیے متعدد مرتبہ عدالتوں سے رجوع کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ عدالت سے انصاف ضرور ملے گا۔

لطیف کھوسہ نے عدالت سے اپیل کی کہ کیس کو مزید تاخیر کا شکار نہ کیا جائے اور عمران خان کو ان کے بنیادی حقوق اور مناسب طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *