Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاریبی وائی سی رہنما گل زادی کو قتل کیس میں عمر قید کی سزاکوئٹہ میں گوشت مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 8 افراد گرفتارنیب بلوچستان کی کھلی کچہری 24 ستمبر کو ہوگیوزیراعلیٰ بلوچستان کی سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے گھر آمد، تعزیت اور فاتحہ خوانیدہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، کارروائیاں جاری رہیں گی، میر سرفراز بگٹیاوستامحمد میں پولیس کی بڑی کارروائی، جوا کے اڈے پر چھاپہ، متعدد جواری گرفتارجے یو آئی کوئٹہ کی مجلس عمومی کا اجلاس 8 اکتوبر کو ہوگامحکمہ صحت بلوچستان اور یونیورسٹی آف اوسلو کے درمیان ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطبااختیار خواتین، روشن مستقبلمسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاریبی وائی سی رہنما گل زادی کو قتل کیس میں عمر قید کی سزاکوئٹہ میں گوشت مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 8 افراد گرفتارنیب بلوچستان کی کھلی کچہری 24 ستمبر کو ہوگیوزیراعلیٰ بلوچستان کی سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے گھر آمد، تعزیت اور فاتحہ خوانیدہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، کارروائیاں جاری رہیں گی، میر سرفراز بگٹیاوستامحمد میں پولیس کی بڑی کارروائی، جوا کے اڈے پر چھاپہ، متعدد جواری گرفتارجے یو آئی کوئٹہ کی مجلس عمومی کا اجلاس 8 اکتوبر کو ہوگامحکمہ صحت بلوچستان اور یونیورسٹی آف اوسلو کے درمیان ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطبااختیار خواتین، روشن مستقبل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس 3714 پوائنٹس کی کمی پر بند

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس 3714 پوائنٹس کی کمی پر بند
کاروبار کے دوران اہم شعبوں میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو شدید مندی دیکھی گئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 3714 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک موقع پر 4060 پوائنٹس کی بڑی مندی بھی دیکھی گئی تاہم کاروبار کے اختتام پر 3714 کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 57 ہزار 496 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران اہم شعبوں میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا جن میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، کھاد، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، پاور جنریشن اور ریفائنری شامل ہیں۔ حبکو، ماری، پی او ایل، پی پی ایل، ایم سی بی، ایم ای بی ایل، این بی پی اور یو بی ایل بھی منفی زون میں دکھائی دیے۔

یاد رہے کہ جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی۔ کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 5,433.46 پوائنٹس یا 3.49 فیصد کے نمایاں اضافے سے 161,210.68 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سرمایہ کاروں نے اس حقیقت کو بھانپتے ہوئے کہ ایران پر امریکہ-اسرائیل جنگ توقع سے زیادہ طول کھینچ سکتی ہے، نقد رقم کو محفوظ پناہ گاہ کے طور پر ترجیح دینا شروع کر دی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *