Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

ضلعی انتظامیہ ویسٹ کی کارروائیاں لائقِ تحسین ہیں، کاشف حیدری

کوئٹہ ( ) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے ڈپٹی کمشنر ویسٹ منیر احمد درانی، اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف امر و دیگر حکام کی جانب سے کوئٹہ ویسٹ میں تجاوزات، پیشہ ور گداگروں، ون ویلنگ، موٹر سائیکل ریسنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شہری مسائل کے حل، عوام کے تحفظ اور کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات خوش آئند ہیں۔ ایسے اقدامات سے شہر میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ کاشف حیدری نے کہا کہ تجاوزات کے باعث بازاروں، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر آمدورفت متاثر ہوتی ہے، جس سے عام شہریوں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کاروباری مراکز میں راستوں کی بندش اور غیر قانونی تجاوزات نہ صرف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بنتی ہیں بلکہ دکانداروں اور خریداروں کے لیے بھی پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔ اس لیے تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیوں کا تسلسل برقرار رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے پیشہ ور گداگروں کے حوالے سے کہا کہ بعض عناصر مستحق اور ضرورت مند افراد کے نام پر شہریوں اور تاجروں کی ہمدردی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے رقم بٹورتے ہیں۔ بازاروں اور دکانوں پر بار بار پیسے مانگنا اور شہریوں پر رقم دینے کے لیے دباؤ ڈالنا کاروباری طبقے کے لیے مشکلات پیدا کرتا ہے۔ ایسے عناصر کی وجہ سے حقیقی مستحق افراد کی مدد کرنے کا جذبہ بھی متاثر ہوتا ہے۔ ضرورت مندوں کی مدد کرنا قابلِ قدر عمل ہے، تاہم اس نام پر لوگوں کو دھوکا دینے اور ان کی ہمدردی کا ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔کاشف حیدری نے کہا کہ ون ویلنگ اور موٹر سائیکل ریسنگ انتہائی خطرناک سرگرمیاں ہیں، جن سے نوجوانوں اور سڑکوں پر سفر کرنے والے شہریوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ تیز رفتاری اور خطرناک کرتب کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں، لہٰذا ان سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ویسٹ منیر احمد درانی، اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف امر کی جانب سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں کرنا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنا انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ تجاوزات، پیشہ ور گداگری، ون ویلنگ، موٹر سائیکل ریسنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اسی طرح مؤثر کارروائیاں جاری رکھے گی تاکہ کوئٹہ ویسٹ میں شہریوں اور تاجروں کو محفوظ، منظم اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *