Banner
Daily Sahafat Quetta
September 13, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

کراچی: پاکستان رینجرز سندھ اور سی ٹی ڈی سندھ نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے گلبائی شیر شاہ میں مشترکہ کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ہلاک دہشتگرد کی شناخت قاری ضیاءالرحمٰن عرف قاری سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگرد کا تعلق باجوڑ خیبرپختونخوا سے تھا اور وہ پاکستان آرمی و ایف سی کے کیمپوں پر متعدد حملوں سمیت دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔

حکام کے مطابق دہشتگرد نے 2006 میں فتنۃ الخوارج کے ایک گروہ میں شمولیت اختیار کی اور باجوڑ میں قائم تربیتی کیمپ سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کی۔ 2007 میں وہ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ باجوڑ میں پاکستان آرمی کے کیمپ پر حملے سمیت متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا۔

ترجمان کے مطابق 2012 میں فوجی آپریشن کے دوران دہشتگرد افغانستان فرار ہوگیا، جہاں اس نے مزید تربیت حاصل کی اور پاکستانی سیکیورٹی پوسٹوں پر ہونے والے متعدد حملوں میں ملوث رہا۔ حال ہی میں افغانستان سے کراچی منتقل ہوکر حساس مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے اپنا نیٹ ورک منظم کر رہا تھا۔

رینجرز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مشتبہ دہشتگرد عناصر کی موجودگی یا سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ دہشتگردی کی روک تھام میں مدد مل سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *