Banner
Daily Sahafat Quetta
September 13, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوگا، رانا ثناء اللہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوگا، جبکہ ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ بھی پارلیمنٹ ہی کرے گی۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے مؤقف پر مشاورت جاری ہے۔ ن لیگ پارلیمنٹ میں اس معاملے پر ہونے والی بحث کا حصہ بنے گی، جبکہ وزیراعظم بھی نئے صوبوں کے معاملے پر بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بننے یا نہ بننے کا حتمی فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے، اگر ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ ہوا تو اس کی اجازت بھی پارلیمنٹ ہی دے گی۔ اکنامک فورم یا سیمینار میں صوبوں کے معاملے پر بحث نتیجہ خیز نہیں ہوگی، اس حوالے سے اصل بحث پارلیمنٹ میں ہونی چاہیے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اگر عوام نئے صوبے چاہتے ہیں تو انہیں کوئی نہیں روک سکتا، تاہم عوام کی خواہش اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق معاملہ پارلیمنٹ میں ہی زیر بحث آئے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ نئے صوبوں کا معاملہ تاحال کابینہ میں پیش نہیں کیا گیا، جب یہ معاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا تو مسلم لیگ (ن) اپنا پالیسی مؤقف سامنے لائے گی۔

27 ستمبر کے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف سے آن دی ریکارڈ مشاورت ممکن نہیں، تاہم آف دی ریکارڈ رابطوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ رپورٹس ہیں کہ مارچ میں مسلح افراد بھی شامل ہوسکتے ہیں، جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں ملوث عناصر بھی لانگ مارچ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے ارادے پرامن نہ ہوں، انہیں روکنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔ جماعت اسلامی کے احتجاج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا احتجاج پرامن ہوگا اور وہ ہمیشہ آئینی و قانونی طریقہ اختیار کرتی رہی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس کی وجہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ ہے اور قیمتیں بڑھنے میں پاکستان کا کوئی قصور نہیں۔ ان کے مطابق جنگ روکنے کی کوششوں میں پاکستان نے سب سے زیادہ کردار ادا کیا ہے۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، جبکہ غیرمتحرک عہدیداروں اور خالی نشستوں کو آئندہ 30 روز میں پُر کیا جائے گا۔ بڑے شہروں میں بلدیاتی ادارے عوام کے قریب ہونے چاہئیں اور ضرورت پڑنے پر انہیں مزید اختیارات دیے جاسکتے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *