Banner
Daily Sahafat Quetta
September 12, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
13ستمبر ، صوبے بھر کے صحافیوں کا اجتماع کا دنسابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کرگئےTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1329/11-9-2026بلوچستان پولیس کی خصوصی مہم ،44اشتہاریوں سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتارکوئٹہ ، پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز، 5 خواتین سمیت 9 بھکاری گرفتارجدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کی تعمیر کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں امن کے قیام کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ،کورکمانڈر کوئٹہحاجی محمد اکبر اچکزئی ایک عہدساز شخصیتکوئٹہ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے سماجی کمیٹیاں متحرک رہیں گی، عبدالرحمن رفیقشعبہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ناگزیر ہے، عبد الغنی شہزاد13ستمبر ، صوبے بھر کے صحافیوں کا اجتماع کا دنسابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کرگئےTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1329/11-9-2026بلوچستان پولیس کی خصوصی مہم ،44اشتہاریوں سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتارکوئٹہ ، پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز، 5 خواتین سمیت 9 بھکاری گرفتارجدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کی تعمیر کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں امن کے قیام کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ،کورکمانڈر کوئٹہحاجی محمد اکبر اچکزئی ایک عہدساز شخصیتکوئٹہ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے سماجی کمیٹیاں متحرک رہیں گی، عبدالرحمن رفیقشعبہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ناگزیر ہے، عبد الغنی شہزاد

کوئٹہ ، پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز، 5 خواتین سمیت 9 بھکاری گرفتار

ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر بلوچستان میر سیف اللہ خان کھیتران نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ سوشل ویلفیئر، ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے اور عوامی مقامات کو بھکاریوں سے پاک رکھنے کیلئے مو¿ثر اقدامات کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں مشترکہ کارروائی کے دوران 5 خواتین سمیت 9 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی سوشل ویلفیئر میر سیف اللہ خان کھیتران نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کا بنیادی مقصد معاشرے کے مستحق، کمزور اور خصوصی افراد کی فلاح و بہبود، بحالی اور انہیں معاشرے کا باعزت اور خودمختار حصہ بنانا ہے، تاہم پیشہ ورانہ گداگری ایک اہم سماجی مسئلہ ہے جس کے خاتمے کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر حقیقی مستحق افراد اور پیشہ ورانہ گداگری میں ملوث عناصر کے درمیان واضح فرق کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گا۔ حقیقی طور پر مستحق افراد کی شناخت کرکے انہیں فلاحی پروگراموں، سماجی تحفظ اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔میر سیف اللہ خان کھیتران نے بتایا کہ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف امر، اسسٹنٹ کمشنر پنجپائی عبدالقیوم اور سوشل ویلفیئر آفیسر عبدالرزاق کی سربراہی میں شہباز ٹاو¿ن اور جناح ٹاو¿ن کے اطراف مختلف مقامات پر مشترکہ کارروائی کی گئی، جس کے دوران پیشہ ورانہ گداگری میں ملوث 9 افراد کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات، بازاروں، شاہراہوں اور دیگر اہم مقامات پر پیشہ ورانہ گداگری کے تدارک کیلئے محکمہ سوشل ویلفیئر اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ کارروائیوں کا مقصد محض گرفتاری نہیں بلکہ معاشرے میں موجود حقیقی مستحق افراد کی نشاندہی، ان کی بحالی اور انہیں باعزت زندگی کی طرف واپس لانا ہے۔ڈی جی سوشل ویلفیئر نے واضح کیا کہ پیشہ ورانہ گداگری کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بلاامتیاز اور تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ عوامی مقامات پر گداگری کے منظم رجحان کی حوصلہ شکنی کی جا سکے اور مستحق طبقات کو مو¿ثر سماجی تحفظ فراہم کیا جا سکے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *