Banner
Daily Sahafat Quetta
September 12, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
13ستمبر ، صوبے بھر کے صحافیوں کا اجتماع کا دنسابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کرگئےTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1329/11-9-2026بلوچستان پولیس کی خصوصی مہم ،44اشتہاریوں سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتارکوئٹہ ، پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز، 5 خواتین سمیت 9 بھکاری گرفتارجدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کی تعمیر کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں امن کے قیام کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ،کورکمانڈر کوئٹہحاجی محمد اکبر اچکزئی ایک عہدساز شخصیتکوئٹہ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے سماجی کمیٹیاں متحرک رہیں گی، عبدالرحمن رفیقشعبہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ناگزیر ہے، عبد الغنی شہزاد13ستمبر ، صوبے بھر کے صحافیوں کا اجتماع کا دنسابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کرگئےTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1329/11-9-2026بلوچستان پولیس کی خصوصی مہم ،44اشتہاریوں سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتارکوئٹہ ، پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز، 5 خواتین سمیت 9 بھکاری گرفتارجدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کی تعمیر کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں امن کے قیام کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ،کورکمانڈر کوئٹہحاجی محمد اکبر اچکزئی ایک عہدساز شخصیتکوئٹہ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے سماجی کمیٹیاں متحرک رہیں گی، عبدالرحمن رفیقشعبہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ناگزیر ہے، عبد الغنی شہزاد

جدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کی تعمیر کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ،مہراللہ بادینی

کوئٹہ(خ ن ) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے زیرِ صدارت جدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کی تعمیراتی کام کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کمانڈنٹ 115 ونگ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو، آرکیٹیکٹ سی اینڈ ڈبلیو، آئی ٹی سے متعلق ممبران اور کنسٹرکٹر سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران جدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کے جاری تعمیراتی کام، پیش رفت اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے متعلقہ حکام اور کنسٹرکٹر کو ہدایت کی کہ منصوبے کے باقی ماندہ کام کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے اور دو ہفتوں کے اندر منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ منصوبے کی تکمیل میں کسی قسم کی غفلت، سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ کام کے معیار پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کی پیش رفت کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ مقررہ مدت کے اندر جدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کو فعال بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے کہا کہ جدید آئی ٹی و ای کامرس لیب نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل مہارتوں اور ای کامرس کے شعبے میں مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *