Banner
Daily Sahafat Quetta
August 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عوام کی خدمت کیلئے سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا ،گورنر بلوچستانپشتون قومی جرگہ پشتون اولس کے مسائل کا حل ہے ،مقررینمنگی ڈیم حادثہ ،تحقیقاتی کمیشن نے گواہان کیلئے واٹس ایپ اور ای میل سہولت متعارف کروادیبلوچستان اسمبلی نے تیزاب گردی کے قانون کا جائزہ لینے کی قرارداد منظور کرلیبلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستانکوئٹہ میں غیر رجسٹرڈ کھلے خشک دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 دکانیں سیل، 6 افراد گرفتارتربت میں لائبریری کا قیام علم و آگہی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، میر ظہور بلیدیخواتین کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیوزیراعلیٰ بلوچستان سے اہم شخصیات کی ملاقاتیں، صوبائی امور پر تبادلہ خیالعالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کی پاس داری کا حکمعوام کی خدمت کیلئے سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا ،گورنر بلوچستانپشتون قومی جرگہ پشتون اولس کے مسائل کا حل ہے ،مقررینمنگی ڈیم حادثہ ،تحقیقاتی کمیشن نے گواہان کیلئے واٹس ایپ اور ای میل سہولت متعارف کروادیبلوچستان اسمبلی نے تیزاب گردی کے قانون کا جائزہ لینے کی قرارداد منظور کرلیبلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستانکوئٹہ میں غیر رجسٹرڈ کھلے خشک دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 دکانیں سیل، 6 افراد گرفتارتربت میں لائبریری کا قیام علم و آگہی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، میر ظہور بلیدیخواتین کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیوزیراعلیٰ بلوچستان سے اہم شخصیات کی ملاقاتیں، صوبائی امور پر تبادلہ خیالعالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کی پاس داری کا حکم

منگی ڈیم حادثہ ،تحقیقاتی کمیشن نے گواہان کیلئے واٹس ایپ اور ای میل سہولت متعارف کروادی

کوئٹہ(خ ن)منگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن، ضلع زیارت میں پیش آنے والے دہشت گرد حملے کی تحقیقات کے لیے قائم تحقیقاتی کمیشن نے گواہان، شہدائ کے لواحقین، متعلقہ ورثائ ودیگر رشتہ داروں کی ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر رجسٹریشن کے معمول کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ عوام کی مزید سہولت کے لیے واٹس ایپ اور ای میل کے ذریعے رجسٹریشن کی آسان سہولت بھی متعارف کرادی ہے۔تحقیقاتی کمیشن کے ایک اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی کمیشن جسٹس محمد عامر نواز رانا نے گواہان، شہدائ کے لواحقین، متعلقہ ورثائ اور دیگر رشتہ داروں کی گواہیوں اور حلفیہ بیان وغیرہ کی رجسٹریشن کے عمل کی آخری تاریخ میں 3 ستمبر 2026 تک توسیع کی تھی، جبکہ مقررہ آخری تاریخ میں اب صرف تین ایام باقی رہ گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق علاقائی دوری، سفری دشواری اور متعلقہ عوام الناس کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے معزز تحقیقاتی کمیشن کے حکم پر گواہی، حلفیہ بیان وغیرہ کی رجسٹریشن اب ایک آسان طریقہ کار کے تحت واٹس ایپ نمبر اور ای میل ایڈریس کے ذریعے بھی کروائی جا سکتی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن کے لیے تمام ضروری کوائف، شناختی کارڈ کی کاپی وغیرہ بھی متعلقہ رابطہ نمبر پر بھیجے جا سکتے ہیں۔ تاہم، بعد ازاں دفتر ہذا میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر رجسٹریشن کی تصدیق کروانا ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *