Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہے

سانحہ پمز: وزیراعظم کی ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کی منظوری، 8 افراد معطل

سانحہ پمز: وزیراعظم کی ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کی منظوری، 8 افراد معطل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پمز اسپتال آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ کی سفارشات پر ذمہ دار قرار دیے گئے 8 افراد کی فوری معطلی اور ان کے خلاف فوجداری و محکمانہ کارروائی کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پمز آتشزدگی سے متعلق اجلاس میں تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ پیش کی گئی، جس میں پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران سکندر سمیت 8 افراد کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق معطل کیے جانے والوں میں جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز ڈاکٹر مطاہر شاہ اور ڈاکٹر اویس علی شاہ، نیونیٹل ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر سعدیہ ریاض، سینئر رجسٹرار ڈاکٹر نغم، ڈاکٹر نوشیلہ امجد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی محمد عثمان اور سی ڈی اے ایمرجنسی سروسز کے ڈی جی ڈاکٹر عبدالرحمان شامل ہیں۔

وزیراعظم نے پمز کی سیکیورٹی پر مامور نجی کمپنی اور اس کے عہدیداران کے خلاف بھی کارروائی کی منظوری دی، جبکہ بچے کو بچانے والی نرس کو ستارۂ خدمت دینے کی بھی منظوری دی گئی۔ وارڈ میں موجود ایک نرس اور خاتون سیکیورٹی گارڈ کو او ایس ڈی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا حکم دیا گیا۔

شہباز شریف نے ڈاکٹر محمد سلمان، چیف ایگزیکٹو آفیسر این آئی ایچ، کو پمز کا قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کرنے اور معطل افسران کی جگہ نئے افسران کی فوری تعیناتی کی ہدایت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ آتشزدگی کے وقت پمز میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مؤثر ایس او پیز اور تربیت کا فقدان تھا۔ وارڈ میں فائر الارم اور اسپرنکلر سسٹم بھی موجود نہیں تھا، جبکہ واقعے کے وقت سپروائزری اسٹاف ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا۔

بریفنگ کے مطابق آگ لگنے کے 6 منٹ بعد ایمرجنسی سروسز کو اطلاع دی گئی جبکہ پہلا رسپانس 15 منٹ بعد پہنچا۔ حکام کے مطابق آگ نے پورے وارڈ کو تقریباً 2 منٹ میں اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم ایک نرس نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایک بچے کو بچا لیا۔

وزیراعظم نے تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ فوری طور پر منظرعام پر لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مجرمانہ غفلت کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق مثالی سزا دی جائے گی۔ انہوں نے جاں بحق بچوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *