Banner
Daily Sahafat Quetta
August 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں چاندی مہنگیحکومت کو سرکاری اسپتال چلانے ہی نہیں چاہییں، بددعاؤں کے سوا ملتا کیا ہے؟ مصطفی کمالروزگار کی فراہمی کے لئے بلوچستان حکومت کے عملی اقداماتدبئی سے لاس اینجلس تک، عمر شوکت کا سرحد پار رئیل اسٹیٹ وژنمحمد صالح بلوچ کو سیکرٹری لائیو اسٹاک مقرر ہونے پر حبیب اللہ لونی و دیگر کی مبارکباداقتدار یہاں مستقبل وہاںمطالعہ کُتب کی فکری و تہذیبی ضرورتکوئٹہ: ویسٹرن بائی پاس پر غیر معیاری جوس یونٹ سیل، سامان ضبط، قانونی کارروائی شروعمعیشت کو بیرونی امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری پر منتقل کررہے ہیں، وزیر خزانہکرک میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 6 زخمیسونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں چاندی مہنگیحکومت کو سرکاری اسپتال چلانے ہی نہیں چاہییں، بددعاؤں کے سوا ملتا کیا ہے؟ مصطفی کمالروزگار کی فراہمی کے لئے بلوچستان حکومت کے عملی اقداماتدبئی سے لاس اینجلس تک، عمر شوکت کا سرحد پار رئیل اسٹیٹ وژنمحمد صالح بلوچ کو سیکرٹری لائیو اسٹاک مقرر ہونے پر حبیب اللہ لونی و دیگر کی مبارکباداقتدار یہاں مستقبل وہاںمطالعہ کُتب کی فکری و تہذیبی ضرورتکوئٹہ: ویسٹرن بائی پاس پر غیر معیاری جوس یونٹ سیل، سامان ضبط، قانونی کارروائی شروعمعیشت کو بیرونی امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری پر منتقل کررہے ہیں، وزیر خزانہکرک میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی

پشاور بی آر ٹی کیلئے مزید 50 بسیں خرید لی گئیں، مجموعی تعداد 296 ہوجائے گی

پشاور بی آر ٹی کیلئے مزید 50 بسیں خرید لی گئیں، مجموعی تعداد 296 ہوجائے گی

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے بی آر ٹی پشاور کے لیے 2 ارب 13 کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت سے مزید 50 بسیں خرید لی ہیں۔

صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کے مطابق نئی خریدی گئی بسوں میں سے 25 بسیں پشاور پہنچ چکی ہیں جبکہ باقی بسیں اگلے مرحلے میں پہنچیں گی، جن میں کمپنی کی جانب سے دی جانے والی 2 بسیں بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نئی بسوں کی آمد سے بی آر ٹی بسوں کی تعداد 244 سے بڑھ کر 269 ہوگئی ہے جبکہ تمام بسیں پہنچنے کے بعد مجموعی تعداد 296 ہوجائے گی۔

مزمل اسلم کے مطابق پشاور بی آر ٹی کا روٹ 27 کلومیٹر ہے، جبکہ لاہور میٹرو 28 کلومیٹر، ملتان میٹرو 18.7 کلومیٹر اور راولپنڈی اسلام آباد میٹرو 83 کلومیٹر کے روٹ پر چل رہی ہے۔

ٹرانس پشاور کے مطابق موجودہ 244 بسوں میں سے 5 بسیں خواتین کے لیے مختص کی جائیں گی، جن کے روٹس کی تفصیلات جلد مکمل کی جائیں گی۔

ٹرانس پشاور نے بی آر ٹی میں بسوں کی کمی پوری کرنے کے لیے حکومت کو مجموعی طور پر 100 نئی بسیں خریدنے کی سفارش کی تھی، جن میں 50 ڈیزل ہائبرڈ اور 50 الیکٹرک بسیں شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں 50 ڈیزل ہائبرڈ بسیں خریدی گئی ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں 50 الیکٹرک بسیں خریدنے کی تجویز ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *