Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغل

بلوچستان کے تمام صحافیوں کیلئے ڈی جی پی آر کے ذریعے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جائے، محمد حنیف جمالی

بلوچستان کے تمام صحافیوں کے لیے ڈی جی پی آر سے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جائے: محمد حنیف جمالی
صحافیوں کے لیے ضلعی سطح پر صحافی کالونیاں قائم کی جائیں: ہماں بلوچ
کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن صوبہ بلوچستان کے صدر محمد حنیف جمالی اور چیف آرگنائزر ہماں بلوچ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان بھر کے صحافیوں کو کوریج کے دوران مکمل تحفظ فراہم کیا جائے، کیونکہ صحافت ریاست اور معاشرے کا اہم ستون ہے اور صحافی عوام کے مسائل اور مشکلات کو اجاگر کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحافی دن رات اپنی جان کی پروا کیے بغیر عوامی مسائل کو اجاگر کرنے، حکومتی اداروں کی کارکردگی عوام تک پہنچانے اور معاشرے میں موجود مسائل کی نشاندہی کرنے کے لیے اپنے فرائض انجام دیتے ہیں، مگر بدقسمتی سے بلوچستان کے بیشتر صحافیوں کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔
محمد حنیف جمالی نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے تمام صحافیوں کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) کے ذریعے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جائے تاکہ صحافیوں کو درپیش معاشی مشکلات میں کمی لائی جا سکے اور وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے لیے ضلعی سطح پر صحافی کالونیاں قائم کی جائیں، تاکہ طویل عرصے سے صحافت کے شعبے سے وابستہ صحافیوں کو اپنی چھت میسر آ سکے۔ صحافی کالونیوں کے قیام سے نہ صرف صحافیوں کو رہائش کی سہولت حاصل ہوگی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
چیف آرگنائزر ہماں بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ صحافیوں کے لیے رہائشی اسکیمیں، مالی معاونت اور دیگر فلاحی منصوبے شروع کرے تاکہ صحافی برادری کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ کوریج کے دوران صحافیوں کو ہراساں کرنے، دھمکانے یا ان کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن بلوچستان کے عہدیداران نے کہا کہ آزاد، ذمہ دار اور مثبت صحافت معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اگر صحافیوں کو معاشی استحکام، رہائش اور تحفظ فراہم کیا جائے تو بلوچستان میں مثبت اور تعمیری صحافت کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے حکومت بلوچستان، محکمہ اطلاعات اور ڈی جی پی آر سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے ماہانہ وظیفے، ضلعی سطح پر صحافی کالونیوں کے قیام اور کوریج کے دوران صحافیوں کے تحفظ کے مطالبات پر فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *