Banner
Daily Sahafat Quetta
August 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگادکی میں گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا، 3 سگے بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمینواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور اسپیکر کی ملاقاتآبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو پہلے وعدے پورے کرنا ہوں گے، ایران کا دوٹوک مؤقفمقامی اخبارات بدترین بحران کا شکار ہیں،بلوچستان میڈیا فورمپشتون جرگہ مثبت تبدیلی اور امن کا پیش خیمہ بن سکتا ہے،سید صادق آغانئے صوبے قومی ضرورت، بلوچستان میں نئی اکائیوں کا قیام ناگزیرکچے کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم ، 8 افراد جاں بحق، 3 زخمیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگادکی میں گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا، 3 سگے بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمینواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور اسپیکر کی ملاقاتآبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو پہلے وعدے پورے کرنا ہوں گے، ایران کا دوٹوک مؤقفمقامی اخبارات بدترین بحران کا شکار ہیں،بلوچستان میڈیا فورمپشتون جرگہ مثبت تبدیلی اور امن کا پیش خیمہ بن سکتا ہے،سید صادق آغانئے صوبے قومی ضرورت، بلوچستان میں نئی اکائیوں کا قیام ناگزیرکچے کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم ، 8 افراد جاں بحق، 3 زخمی

سانحہ پمز؛ معطل افسران کی جگہ نئی تعیناتیاں، نوٹیفکیشن جاری

سانحہ پمز؛ معطل افسران کی جگہ نئی تعیناتیاں، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: سانحہ پمز کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد وفاقی حکومت نے معطل کیے گئے افسران کی جگہ نئی تعیناتیاں کر دی ہیں، جس کے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رانا عمران سکندر کو 120 روز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ ڈاکٹر محمد سلمان کو پمز کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد سلمان 3 سال یا مستقل افسر کی تعیناتی تک عہدے پر فرائض انجام دیں گے۔

جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نان میڈیکل چودھری وارث علی رضا کو بھی 120 روز کے لیے معطل کرتے ہوئے ڈاکٹر الطاف حسین کو ان کی جگہ اضافی چارج سونپ دیا گیا۔

پروفیسر و ہیڈ آف آبس اینڈ گائنی ڈاکٹر نوشیلا امجد کی 120 روزہ معطلی کے بعد ڈاکٹر شمیلہ کو پروفیسر و ہیڈ آف آبس اینڈ گائنی کا چارج دے دیا گیا۔

جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر چلڈرن اسپتال ڈاکٹر مطاہر شاہ کو بھی 120 روز کے لیے معطل کر کے ڈاکٹر نزہت یاسمین کو اضافی چارج سونپ دیا گیا۔

سینئر رجسٹرار آبس اینڈ گائنی ڈاکٹر نگم نواز کو 120 روز کے لیے معطل کرتے ہوئے ڈاکٹر آمنہ کو سینئر رجسٹرار آبس اینڈ گائنی ایم سی ایچ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایسوسی ایٹ پروفیسر پیڈیاٹرکس ڈاکٹر سعدیہ ریاض بھی 120 روز کے لیے معطل ہوں گی، جبکہ ڈاکٹر رحمانہ کو ایسوسی ایٹ پروفیسر پیڈیاٹرکس چلڈرن اسپتال کا چارج دیا گیا ہے۔

پمز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی محمد عثمان کو بھی 120 روز کے لیے معطل کر دیا گیا، ان کی جگہ حسن اشرف کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔

دوسری جانب پمز کی چارج نرس نسرین اور لیڈی سیکیورٹی اسٹاف ماریا کو ایڈمن پول بھیجنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *