Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پانی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، سیاسی دباؤ کیلیے ہتھیار بنا لینا قابلِ قبول نہیں، وزیراعظمسندھ حکومت کا بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلیوں پر غور، انتخابات سے متعلق اہم فیصلہکوالالمپور میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، روح پرور محفل کا انعقادبلوچستان کی انتظامی تقسیم اور مسائل کا حلنوشکی واقعہ انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے،پروفیسر حلیم صادق27 ستمبر کا لانگ مارچ سیاست کا رخ بدل دےگا،سید صادق آغاوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدمپانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، وزیراعظماسپتال کی تعمیر پر تنازع ، ہنگو میں جے یو آئی کے سابق تحصیل ناظم سمیت 3 افراد قتلطوفانی بارش سے راولپنڈی، اسلام آباد کے کئی علاقے زیر آب، 2 افراد جاں بحقپانی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، سیاسی دباؤ کیلیے ہتھیار بنا لینا قابلِ قبول نہیں، وزیراعظمسندھ حکومت کا بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلیوں پر غور، انتخابات سے متعلق اہم فیصلہکوالالمپور میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، روح پرور محفل کا انعقادبلوچستان کی انتظامی تقسیم اور مسائل کا حلنوشکی واقعہ انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے،پروفیسر حلیم صادق27 ستمبر کا لانگ مارچ سیاست کا رخ بدل دےگا،سید صادق آغاوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدمپانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، وزیراعظماسپتال کی تعمیر پر تنازع ، ہنگو میں جے یو آئی کے سابق تحصیل ناظم سمیت 3 افراد قتلطوفانی بارش سے راولپنڈی، اسلام آباد کے کئی علاقے زیر آب، 2 افراد جاں بحق

نوشہرہ، ضلع خوشاب میں فراہمیٔ انصاف کے نئے باب کا آغاز

جوڈیشل کمپلیکس نوشہرہ کا افتتاح، عوام کو انصاف تک رسائی میں آسانی کا اہم قدم

نوشہرہ، خوشاب (نمائندہ خصوصی): چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کے دورۂ نوشہرہ کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس نوشہرہ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں اٹارنی جنرل پاکستان ملک منصور عثمان اعوان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب، ضلعی انتظامیہ، پولیس افسران، سینئر وکلا اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی جوڈیشل کمپلیکس آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر انہیں کمپلیکس کے مختلف امور، سہولیات اور منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ انہوں نے شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

جوڈیشل کمپلیکس نوشہرہ کا قیام وادیٔ سون، سکیسر اور گردونواح کے عوام کے لیے انصاف تک رسائی کو مزید آسان اور مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم عملی پیش رفت ہے۔ اس منصوبے سے مقامی شہریوں اور وکلا کو بہتر عدالتی سہولیات میسر آنے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس نوشہرہ کی منظوری اور اسے پنجاب حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کروانے کے لیے ملک منصور عثمان اعوان کی خصوصی کاوشیں بھی قابلِ ذکر ہیں، جن کے نتیجے میں یہ اہم منصوبہ عملی شکل اختیار کر گیا۔

علاقہ مکینوں اور وکلا نے جوڈیشل کمپلیکس کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے وادیٔ سون اور ضلع خوشاب میں عدالتی سہولیات کی بہتری اور عوامی خدمت کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔

وعدوں سے آگے، عملی اقدامات کی طرف — نوشہرہ کے لیے ترقی، سہولت اور انصاف کی فراہمی کا ایک اور سنگِ میل۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *