Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسسٹنٹ کمشنر وندر عارب وقار کا کنراج روڈ پر دورہ، دو غیر قانونی کریش پلانٹس سیلواشنگٹن مشرق وسطیٰ کے تحفظ کا ضامن نہیں، اپنی حفاظت خود کریں، امریکی سفیرایران سے مذاکرات نہیں ہو رہے، معاملہ جلد کسی نہ کسی صورت حل ہو جائے گا، امریکی صدر ٹرمپکراچی تباہ، 18 سال سے سندھ حکومت ناکام، نئے انتظامی یونٹس ناگزیر ہیں، وسیم اختروزیراعظم کی پشاورآمد؛ اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی سمیت سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظاماتڈیجیٹل سراب اور ڈوبتی خاندانی اقدارخیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال، ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او اختیارات تفویضسعودی عرب کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، 8 زخمیگروپ کیپٹن عاصم طارق کا قتل؛ ملزم سعد عباسی پر فرد جرم عائدTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026اسسٹنٹ کمشنر وندر عارب وقار کا کنراج روڈ پر دورہ، دو غیر قانونی کریش پلانٹس سیلواشنگٹن مشرق وسطیٰ کے تحفظ کا ضامن نہیں، اپنی حفاظت خود کریں، امریکی سفیرایران سے مذاکرات نہیں ہو رہے، معاملہ جلد کسی نہ کسی صورت حل ہو جائے گا، امریکی صدر ٹرمپکراچی تباہ، 18 سال سے سندھ حکومت ناکام، نئے انتظامی یونٹس ناگزیر ہیں، وسیم اختروزیراعظم کی پشاورآمد؛ اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی سمیت سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظاماتڈیجیٹل سراب اور ڈوبتی خاندانی اقدارخیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال، ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او اختیارات تفویضسعودی عرب کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، 8 زخمیگروپ کیپٹن عاصم طارق کا قتل؛ ملزم سعد عباسی پر فرد جرم عائدTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026

ایران سے مذاکرات نہیں ہو رہے، معاملہ جلد کسی نہ کسی صورت حل ہو جائے گا، امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن اس وقت ایران کے خلاف فوجی اور مالی محاذ پر اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان جاری تنازع جلد کسی نہ کسی صورت میں حل ہو جائے گا۔ تاہم انہوں نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے کوئی واضح اعلان نہیں کیا۔

جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی کوششیں ترک کر دی ہیں؟ اس پر امریکی صدر نے کہا کہ فی الحال ایران کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے، لیکن معاملہ کسی نہ کسی صورت میں آگے بڑھے گا اور اس کا نتیجہ جلد سامنے آ سکتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اس معاملے پر پیش رفت امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ہوگی، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ آگے کیا ہوتا ہے، یہ دیکھنا باقی ہے۔

امریکی صدر نے ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے معاملے میں حیران کن نتائج حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے جاری جنگ کو ایک ’چھوٹا تنازع‘ بھی قرار دیا۔

ٹرمپ کے بیان سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے کے لیے امریکا کا اگلا قدم کیا ہوگا، یا مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے کوئی باضابطہ رابطہ جاری ہے یا نہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *