Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

فاطمہ خان کا اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے جوان سال بیٹے کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

فاطمہ خان کا اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے جوان سال بیٹے کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
لورالائی(میاں محمدعامربشیرآرائیں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صوبائی نائب صدر فاطمہ خان نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے جوان سال بیٹے ثناء اللہ اچکزئی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں فاطمہ خان نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوان سال بیٹے کا انتقال والدین اور خاندان کے لیے انتہائی بڑا اور ناقابلِ تلافی صدمہ ہے، جس کا دکھ الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔فاطمہ خان نے کہا کہ عزیز کی جدائی کا غم ایک ایسا صدمہ ہے جسے برداشت کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے، تاہم ایسے مشکل وقت میں صبر، حوصلے اور اللہ تعالیٰ کی رضا پر یقین ہی انسان کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی قوت عطا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ثناء اللہ اچکزئی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک اور دل رنجیدہ کرنے والی ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔فاطمہ خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ثناء اللہ اچکزئی کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی آخرت کی منزلیں آسان فرمائے اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی سمیت تمام اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ان کی دعائیں اور ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر و استقامت دے۔ آمین۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *