Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اسکالرشپ پر منتخب طلبہ و طالبات سے ملاقات، تعلیم اور مثبت کردار پر زور

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مختلف صوبوں کی جامعات میں اسکالرشپ پر اعلیٰ تعلیم کے لیے منتخب ہونے والے طلبہ و طالبات سے ملاقات کی، جس دوران طلبہ نے وزیر اعلیٰ سے مختلف امور پر گفتگو کی۔

ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں، گورننس اور بلوچستان کے نوجوانوں کے مستقبل سمیت مختلف موضوعات پر تفصیلی مکالمہ ہوا جبکہ سوال و جواب کا طویل سیشن بھی منعقد کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے کے مختلف اضلاع سے میرٹ پر منتخب ہونے والے طلبہ و طالبات ان کے روشن تعلیمی مستقبل کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکالرشپ حاصل کرنے والے بیشتر طلبہ کا تعلق غریب اور متوسط طبقے سے ہے، جو ملک کی اعلیٰ جامعات میں تعلیم حاصل کر کے بلوچستان کا نام روشن کریں گے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ملک کی بہترین جامعات میں بلوچستان کے نوجوانوں کی تعلیم باعثِ مسرت ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے بلوچستان کے طلبہ کو داخلوں کے ساتھ ٹیوشن اور ہاسٹل فیس میں معاونت فراہم کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور عوام پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ نظم و ضبط، محنت اور مثبت سوچ کو اپنا شعار بنائیں اور کسی بھی ریاست مخالف تنظیم یا منفی پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مخالف عناصر غیر متوازن ترقی کے نام پر نوجوانوں کی منفی ذہن سازی کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس لیے طلبہ کو ایسے عناصر سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا۔ بلوچستان کے طلبہ جہاں بھی جائیں پاکستانیت کا مثبت پیغام پہنچائیں کیونکہ وہ ملک کے سفیر ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *