Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ

محمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقرر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان نے روزنامہ عوامی للکار راولپنڈی کے ایڈیٹر اِنچیف محمد فیصل ندیم کو فورم کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا۔ اس حوالے سے صدر سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان یاور عباس بخاری کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مشاورت اور باقاعدہ منظوری کے بعد محمد فیصل ندیم کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں اس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے کہ محمد فیصل ندیم اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، صحافتی تجربے اور ابلاغی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے فورم کی میڈیا سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنائیں گے۔ وہ وسیب کے عوام کے مسائل، صحافی برادری کے حقوق اور سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کی سرگرمیوں کو پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا پر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ صدر سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان یاور عباس بخاری نے محمد فیصل ندیم کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فورم کو یقین ہے کہ محمد فیصل ندیم اپنی ذمہ داریاں دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور جذبۂ خدمت کے ساتھ ادا کرتے ہوئے تنظیم کو مزید فعال بنانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *