Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس کو ہنگامی الرٹ جاریآزاد کشمیر کے انتخابی حلقوں میں مبینہ بے ضابطگیاں، پی پی کا الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہپی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئیامریکی حملوں کے بعد ایران مذاکرات پر زیادہ آمادہ ہو گیا، مارکو روبیو کا دعویٰآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، 21 نشستوں پر پولنگ کا عمل جارینصیر آباد کے لوک گلوکار گل میر جمالی کی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقاتحکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستاننقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارکوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس کو ہنگامی الرٹ جاریآزاد کشمیر کے انتخابی حلقوں میں مبینہ بے ضابطگیاں، پی پی کا الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہپی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئیامریکی حملوں کے بعد ایران مذاکرات پر زیادہ آمادہ ہو گیا، مارکو روبیو کا دعویٰآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، 21 نشستوں پر پولنگ کا عمل جارینصیر آباد کے لوک گلوکار گل میر جمالی کی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقاتحکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستاننقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتار

نصیر آباد کے لوک گلوکار گل میر جمالی کی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گانوں کے ذریعے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرنے والے نصیر آباد سے تعلق رکھنے والے معروف لوک گلوکار گل میر جمالی کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ مدعو کر کے ان سے ملاقات کی ملاقات کے دوران گل میر جمالی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کو اپنی زندگی کا یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور اپنی روایتی انداز میں محبت بھرے گیت پیش کیے۔ فنکار نے وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں گانا بھی سنایا جسے میر سرفراز بگٹی نے سراہتے ہوئے ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے لوک فنکار صوبے کی ثقافت، روایات اور مثبت تشخص کے حقیقی سفیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی فن اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی حکومت کی ذمہ داری ہے اور ایسے باصلاحیت افراد کی سرپرستی جاری رکھی جائے گی میر سرفراز بگٹی نے گل میر جمالی کے خلوص، محبت اور فن سے وابستگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فن لوگوں کے دلوں کو جوڑنے اور معاشرے میں مثبت پیغام عام کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کی ثقافتی ورثے کے فروغ اور مقامی فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی اس موقع پر گل میر جمالی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی محبت، شفقت اور حوصلہ افزائی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان سے ملاقات ان کے لیے ایک اعزاز ہے اور وہ اپنی آواز کے ذریعے بلوچستان کی ثقافت اور محبت کے پیغام کو مزید فروغ دیتے رہیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *