Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاکعلیمہ کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی گرفتارامریکا ایران جنگ، ٹرمپ نے خطے میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیاخضدار اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاکعلیمہ کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی گرفتارامریکا ایران جنگ، ٹرمپ نے خطے میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیاخضدار اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکباد

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں گرفتار مبینہ دہشت گرد کے اہم انکشافات

سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار مبینہ دہشت گرد حبیب اللہ نے دورانِ تفتیش دہشت گرد نیٹ ورک، تربیتی مراکز اور مختلف کارروائیوں سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق خضدار کی تحصیل اورناچ کے علاقے سیراندوہ سے ہے، جسے مبینہ طور پر مالی لالچ اور جھوٹے وعدوں کے ذریعے تنظیم میں شامل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے بتایا کہ اسے چنل دشت اور سرگڑھ کیمپ میں اسلحہ چلانے، بارودی مواد کے استعمال، حملوں کی منصوبہ بندی اور کارروائی کے بعد فرار ہونے کی تربیت دی گئی۔

گرفتار مبینہ دہشت گرد نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ وہ اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد، خوراک اور ادویات مختلف دہشت گرد گروہوں تک پہنچاتا رہا جبکہ خضدار، نال اور بیلہ سمیت متعدد حملوں میں ملوث رہا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزم نے بتایا کہ کارروائیوں کے بعد اسے معاوضہ بھی دیا جاتا تھا، جبکہ بعض حملوں کے بعد اسے رقم فراہم کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ تنظیم میں شامل بیشتر افراد بے روزگاری اور مالی مشکلات کے باعث بھرتی ہوئے، جبکہ تنظیم چھوڑنے کی کوشش کرنے والوں کو دھمکیاں دی جاتی تھیں۔

سیکیورٹی اداروں نے گرفتار ملزم کے انکشافات کی روشنی میں مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مبینہ نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *