Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں، متعدد شہروں میں اربن فلڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کئی شہروں میں اربن فلڈنگ اور فلیش فلڈ کے خدشے سے خبردار کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راجستھان کے جنوب مغرب اور ملحقہ علاقوں پر ہوا کے کم دباؤ کا نظام موجود ہے، جس کے باعث مون سون ہوائیں پاکستان کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی ندی نالوں میں شدید بارشوں کے باعث اچانک سیلاب کا خدشہ ہے، جبکہ سندھ، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، گجرات اور ساہیوال کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارشوں کے باعث کمزور عمارتوں، سولر پینلز، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر شدید بارش متوقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور دیگر علاقوں میں مختلف شدت کی بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *