Banner
Daily Sahafat Quetta
October 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے حملے کی کوشش ناکام، فورسز نے 5 ڈرون مار گرائے80 روپے فی لیٹر لیوی لے رہے ہیں، کمی نہیں ہو گی، بجٹ میں غور کریں گے، احسن اقبالپیپلزپارٹی وفد نے اپوزیشن لیڈر کو بلاول بھٹو کا پیغام پہنچا دیا‘سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا رہیں گے’ پی ٹی آئی کا اعلانترقیاتی خواب اور بدعنوانی کا عذابفتنۃ الہندوستان کے سہولت کاروں کا دہشت گرد عناصر سے لاتعلقی کا اعلان، اہم انکشافات سامنے آگئےامریکا ایران معاہدے کے قریب، امریکی نمائندے ٹام بیرک نے قطر اور پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرلیامکہ مکرمہ کی جانب حوثیوں کا ڈرون، سعودی اتحادی فوج نے تباہ کرنے کا دعویٰ کردیادسمبر، جنوری اور فروری بجلی صارفین کیلئے مشکل ترین مہینے ہونے کا خدشہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2129/29-10-2026بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے حملے کی کوشش ناکام، فورسز نے 5 ڈرون مار گرائے80 روپے فی لیٹر لیوی لے رہے ہیں، کمی نہیں ہو گی، بجٹ میں غور کریں گے، احسن اقبالپیپلزپارٹی وفد نے اپوزیشن لیڈر کو بلاول بھٹو کا پیغام پہنچا دیا‘سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا رہیں گے’ پی ٹی آئی کا اعلانترقیاتی خواب اور بدعنوانی کا عذابفتنۃ الہندوستان کے سہولت کاروں کا دہشت گرد عناصر سے لاتعلقی کا اعلان، اہم انکشافات سامنے آگئےامریکا ایران معاہدے کے قریب، امریکی نمائندے ٹام بیرک نے قطر اور پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرلیامکہ مکرمہ کی جانب حوثیوں کا ڈرون، سعودی اتحادی فوج نے تباہ کرنے کا دعویٰ کردیادسمبر، جنوری اور فروری بجلی صارفین کیلئے مشکل ترین مہینے ہونے کا خدشہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2129/29-10-2026

بلوچستان قومی شاہرائیں موت کی وادیاں بن چکی ہیں، ظاہر شاہ کاکڑ

بلوچستان قومی شاہرائیں موت کی وادیاں بن چکی ہیں، ظاہر شاہ کاکڑ
کوئٹہ۔کراچی روٹ پر بے گناہ مسافروں کی شہادت پر حکومت فوری کارروائی کرے: پنجاب خیبرپختونخوا بس یونین
قومی شاہراہوں پر مسافروں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ وزیر خان ، اقبال سرگڑھ
کوئٹہ: پنجاب خیبرپختونخوا بس یونین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ظاہر شاہ کاکڑ، وزیر خان کاکڑ، اقبال سرگڑھ اور دیگر رہنماؤں نے کوئٹہ۔کراچی قومی شاہراہ پر مسافر بس پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے، جس کے نتیجے میں چار بے گناہ مسافر شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے، پر شدید دکھ، افسوس اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر مسافر بسوں کو نشانہ بنانے کے واقعات روزمرہ کا معمول بنتے جا رہے ہیں، اور بلوچستان کی قومی شائرائیں موت کی وادیاں بن چکی ہیں۔ جو نہ صرف انتہائی تشویشناک بلکہ ریاستی رٹ کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج ہیں۔ معصوم اور بے گناہ مسافروں کا خون بہانا کسی صورت قابل قبول نہیں، ایسے افسوسناک واقعات سے عوام میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو رہا ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اور مسافر روزانہ اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ اگر حکومت اور متعلقہ سیکیورٹی ادارے قومی شاہراہوں پر مسافروں کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتے تو عوام کا ریاستی اداروں پر اعتماد مجروح ہوگا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ۔کراچی شاہراہ سمیت بلوچستان کی تمام قومی شاہراہوں پر سیکیورٹی کے مؤثر اور غیرمعمولی انتظامات کیے جائیں، گشت میں اضافہ کیا جائے اور مسافر گاڑیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور مطالبہ کیا کہ اس دلخراش حملے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کا سدباب ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہداء کے ورثاء اور زخمیوں کو فوری اور مناسب مالی امداد فراہم کی جائے اور بلوچستان کی شاہراہوں پر امن و امان کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *