Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

حوثیوں کی سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہازرانی کے خلاف دھمکیوں کی پاکستان کی شدید مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہازرانی کے خلاف دھمکیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایسی دھمکیاں علاقائی سلامتی، عالمی تجارت اور سمندری آمدورفت کی آزادی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، جبکہ قانونی تجارتی سرگرمیوں میں مصروف جہازوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں یا پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف کسی بھی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی اور خودمختار مفادات کے لیے خطرہ تصور کیا جائے گا۔

پاکستان نے کہا کہ وہ اپنے سمندری اثاثوں اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

دفتر خارجہ نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *