Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئیحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئی

بلوچستان کی نہروں میں زرعی پانی کی فراہمی بڑھا دی گئی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات پر صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کی قیادت میں صوبائی وزراء کی کمیٹی کی جانب سے زرعی پانی کے حصول کے لیے کیے گئے اقدامات کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔سندھ اعلیٰ سطح حکام سے گفت و شنید کے بعد پٹ فیڈر کینال، کیرتھر کینال اور دیگر نہروں میں پانی کی ترسیل میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی اور صوبائی سیکرٹری آبپاشی سہیل الرحمن بلوچ کی ہدایت پر چیف انجینئر کینالز قربان علی جتوئی نے سپرنٹنڈنگ انجینئر کینالز نصیرآباد مدثر ظفر کھوسہ ایگزیکٹو انجینئر پٹ فیڈر کینال فرید احمد پندرانی اور ایگزیکٹو انجینئر کیرتھر کینال غلام محمد بادینی کے ہمراہ سکھر بیراج کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر چیف انجینئر سکھر بیراج مختیار احمد ابڑو نے انہیں بلوچستان کو زرعی پانی کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر چیف انجینئر کینالز قربان علی جتوئی نے کہا کہ اس مرتبہ بلوچستان کے نہری نظام کو سندھ ایریگیشن حکام کی جانب سے کم زرعی پانی فراہمی سے بلوچستان کی کینالز میں شاٹ فال رہا اس کمی پر قابو پانے کے لیے نہ صرف محکمہ آبپاشی بلکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء اور صوبائی سیکرٹری آبپاشی نے بھی بین الصوبائی سطح پر مؤثر کردار ادا کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت پٹ فیڈر کینال میں 6208 کیوسک، کیرتھر کینال میں 1425 کیوسک اور اوچ کینال میں 500 کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود بلوچستان کو مجموعی طور پر اب بھی 17 فیصد پانی کے شارٹ فال کا سامنا ہے، جس پر قابو پانے کے لیے ہماری ٹیمیں سرگرم عمل ہیں اور کاشتکاروں کے وسیع تر مفاد میں اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *