Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
تاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقتھانہ کبل کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں،اکرام الدینجشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستانتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقتھانہ کبل کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں،اکرام الدینجشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستان

صحافت سے وابستہ کارکنوں کے حقوق کا تحفظ جائے گا،بی ایم ایف

صحافت سے وابستہ کارکنوں کے حقوق کا تحفظ جائے گا،بی ایم ایف
نامہ نگاروں کی زندگی میں مثبت تبدیلی اور پرنٹ میڈیا کا فروغ بلوچستان میڈیا فورم کا اولین نصب العین ہے۔قیوم بلوچ
حکومت حقیقی صحافیوں کی فلاح و بہبود، اور پرنٹ میڈیا کے معاشی استحکام کے لیے فوری عملی اقدامات اٹھائے۔ ایگزیکٹو باڈی
کوئٹہ: بلوچستان میڈیا فورم کے صدر قیوم بلوچ، سینئر اراکین ایگزیکٹو کمیٹی میجر اے کے شاہین، شیخ فرید اللہ، عامر بنگلزئی، اللہ داد رند، محمد علی ہزارہ، ندیم بابر مغل ، عبدالمنان صلاحی، پیر جان بلوچ، ثناء اللہ دہپال، اصغر بلوچ ، کامران خان، احمر ندیم، سلطان کرد اور دیگر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بلوچستان بھر کے کارکن صحافیوں، نامہ نگاروں، اخباری کارکنوں، فوٹو جرنلسٹس، کیمرہ پرسنز، کالم نگاروں اور سوشل میڈیا سے وابستہ ذمہ دار میڈیا کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن جدوجہد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میڈیا فورم کا قیام حقیقی معنوں میں کارکن صحافیوں کی نمائندگی اور ان کے مسائل کے مستقل حل کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔فورم کسی بھی صحافی یا میڈیا کارکن کو تنہا نہیں چھوڑے گا بلکہ ان کے پیشہ ورانہ، معاشی، قانونی اور سماجی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرے گا۔ رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں خدمات انجام دینے والے نامہ نگار انتہائی مشکل حالات میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، مگر انہیں نہ مناسب مراعات حاصل ہیں، نہ تحفظ اور نہ ہی پیشہ ورانہ سہولیات میسر ہیں۔حکومت، متعلقہ اداروں اور میڈیا مالکان کی ذمہ داری ہے کہ وہ صحافیوں کو باعزت روزگار، بروقت تنخواہیں، انشورنس، طبی سہولیات اور تحفظ فراہم کریں تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پرنٹ میڈیا آج بھی عوام تک مستند معلومات پہنچانے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے، مگر بدلتے حالات میں اسے شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ پرنٹ میڈیا کی بقا اور ترقی کے لیے مؤثر میڈیا پالیسی مرتب کرے، سرکاری اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے اور مقامی اخبارات کو ترجیح دے تاکہ صحافتی ادارے مضبوط ہوں اور کارکنوں کے روزگار کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔ بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میڈیا فورم صحافی برادری کے درمیان اتحاد، باہمی احترام اور پیشہ ورانہ اقدار کے فروغ کے لیے بھی عملی کردار ادا کرے گا۔ فورم صوبے کے ہر ضلع میں تنظیم کو فعال بنا کر کارکن صحافیوں کی آواز کو مؤثر انداز میں متعلقہ حکام تک پہنچائے گا۔بلوچستان میڈیا فورم کی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صحافیوں کے جائز حقوق، آزادیٔ صحافت، باوقار روزگار اور پرنٹ میڈیا کے استحکام کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور کسی بھی سطح پر کارکن صحافیوں کے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *