Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

چینی کمپنی کی پاکستان کے انفرا اسٹرکچر شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

اسلام آباد: چینی کمپنی شینڈونگ ہائی اسپیڈ گروپ نے پاکستان کے انفرا اسٹرکچر، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور کنیکٹیوٹی منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے شینڈونگ ہائی اسپیڈ گروپ کے چیئرمین شو ژیانگ کی قیادت میں چینی وفد سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران چینی وفد کو پاکستان میں جاری سرمایہ کاری سرگرمیوں، او جی ڈی سی ایل کے اشتراک سے حیدرآباد میں جاری تیل و گیس منصوبے سمیت مختلف منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے پاکستان کے بہتر ہوتے کاروباری ماحول، نوجوان افرادی قوت اور انفرا اسٹرکچر شعبے میں موجود مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے چینی سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

حکام کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سہولت کاری سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور پاک چین اقتصادی تعاون کے فروغ کے نئے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *