Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

عوام کو معیاری، بروقت اور یکساں طبی سہولیات کی فراہمی حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے‘بخت محمد کاکڑ

وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو معیاری، بروقت اور یکساں طبی سہولیات کی فراہمی حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے۔ محکمہ صحت میں جاری اصلاحات کا مقصد شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان صحت کی سہولیات کے فرق کو کم کرنا اور ہر شہری کو بہتر علاج کی سہولت فراہم کرنا ہےے‘ےہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چےت کرتے ہوئے کہی‘انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صوبے کے ضلعی اور تحصیل سطح کے اسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری، ادویات کی دستیابی، جدید طبی آلات کی فراہمی اور ڈاکٹرز، نرسز و پیرا میڈیکل عملے کی استعداد کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے وزیر صحت نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو باعزت، شفاف اور معیاری علاج کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ صحت کے شعبے میں احتساب، شفافیت اور بہتر انتظامی نظام کے فروغ کے لیے مو¿ثر نگرانی کا نظام بھی فعال کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بنیادی مراکز صحت کو فعال بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان علاقوں میں ادویات، طبی عملے اور ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں تاکہ شہریوں کو علاج کے لیے بڑے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے انہوں نے مزید کہا کہ ہنگامی طبی خدمات کو مزید مو¿ثر بنانے، زچہ و بچہ کی صحت، حفاظتی ٹیکہ جات، انسدادِ وبائی امراض اور دیگر عوامی صحت کے پروگراموں پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ محکمہ صحت تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے عوامی فلاح کے منصوبوں کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے وزیر صحت بلوچستان نے کہا کہ عوام کی خدمت ایک قومی ذمہ داری ہے اور محکمہ صحت کو جدید، فعال اور عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سرکاری اسپتالوں میں علاج معالجے کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، مریضوں کے مسائل فوری حل کیے جائیں اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے مو¿ثر نظام کو یقینی بنایا جائے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان صحت کے شعبے میں جاری اصلاحاتی عمل کو مزید تیز کرے گی تاکہ صوبے کے ہر شہری کو بہتر، معیاری اور قابلِ اعتماد طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *