Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

محصولات میں اضافے کے ساتھ شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا جائے گا ‘حاجی محمد خان لہڑی

پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات بلوچستان حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ صوبے میں ٹیکس نظام کو مزید شفاف، جدید اور عوام دوست بنانے کے ساتھ ساتھ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں حکومت بلوچستان کی ہدایات کے مطابق محکمہ ایکسائز کو جدید خطوط پر استوار کرنے، محصولات میں اضافے اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے اصلاحاتی اقدامات جاری ہیں‘ےہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چےت کرتے ہوئے کہی‘انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکس اور دیگر سرکاری امور میں سہولت پیدا کرنے کے لیے محکمہ ایکسائز کی کارکردگی کو مزید مو¿ثر بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور شفاف نظام کے ذریعے خدمات کی فراہمی کو ترجیح دی جا رہی ہے حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنا حکومت کی اہم ذمہ داری ہے، جس کے لیے مو¿ثر کارروائیوں کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی مہم بھی جاری رکھی جائے گی انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کاروبار، ٹیکس چوری اور سرکاری محصولات کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محصولات میں اضافے کے ساتھ شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ صوبے کی ترقی کے لیے مالی وسائل میں اضافہ ممکن ہو سکے پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کے افسران اور اہلکار اپنی ذمہ داریاں دیانت داری، ایمانداری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، بروقت خدمات اور شکایات کے فوری ازالے کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے تاکہ سرکاری اداروں پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان کی پالیسی کے مطابق ایکسائز، ٹیکسیشن اور انسدادِ منشیات کے شعبوں میں اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ صوبے میں شفاف طرزِ حکمرانی، بہتر محصولات، مو¿ثر قانون نافذ کرنے کا نظام اور منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *