Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارروہڑی: جامعہ میرانی مسجد میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی روح پرور محفل، عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد میں شرکتنئے ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم عبدالواسع خان کاکڑ کے اعزاز میں ٹی پارٹی، لورالائی کے تعلیمی مسائل پر بریفنگلورالائی میں تعلیمی اداروں کا اچانک معائنہ، اساتذہ کو وقت کی پابندی اور کلاسز باقاعدگی سے لینے کی ہدایتوندر میں گرفتار ریڑھی بانوں اور دکانداروں کی رہائی، وائس چیئرمین عبدالحمید رونجہ کا احتجاج کامیابمحکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان اور بی آر ایس پی کے درمیان ماحولیاتی آگاہی و تحفظ کیلئے مفاہمتی معاہدہدہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، امن دشمنوں کو ہر صورت شکست دیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیپانی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، سیاسی دباؤ کیلیے ہتھیار بنا لینا قابلِ قبول نہیں، وزیراعظمسندھ حکومت کا بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلیوں پر غور، انتخابات سے متعلق اہم فیصلہکوالالمپور میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، روح پرور محفل کا انعقادسکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارروہڑی: جامعہ میرانی مسجد میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی روح پرور محفل، عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد میں شرکتنئے ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم عبدالواسع خان کاکڑ کے اعزاز میں ٹی پارٹی، لورالائی کے تعلیمی مسائل پر بریفنگلورالائی میں تعلیمی اداروں کا اچانک معائنہ، اساتذہ کو وقت کی پابندی اور کلاسز باقاعدگی سے لینے کی ہدایتوندر میں گرفتار ریڑھی بانوں اور دکانداروں کی رہائی، وائس چیئرمین عبدالحمید رونجہ کا احتجاج کامیابمحکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان اور بی آر ایس پی کے درمیان ماحولیاتی آگاہی و تحفظ کیلئے مفاہمتی معاہدہدہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، امن دشمنوں کو ہر صورت شکست دیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیپانی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، سیاسی دباؤ کیلیے ہتھیار بنا لینا قابلِ قبول نہیں، وزیراعظمسندھ حکومت کا بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلیوں پر غور، انتخابات سے متعلق اہم فیصلہکوالالمپور میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، روح پرور محفل کا انعقاد

بلوچستان کے شہداء کے ساتھ دوہرا معیار قبول نہیں، مولاناعبدالرحمن رفیق

کوئٹہ()
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس اور سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد نے کہا ہے کہ عوام الناس تاجر برادری اور تمام مکاتبِ فکر کے عوام آج کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔ آل پارٹیز کے متفقہ فیصلوں کی روشنی میں جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع کی ہدایت پر ضلع کوئٹہ کے تمام کارکنان کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ ہڑتال میں بھرپور اور منظم انداز میں شرکت کریں۔ ضلع کوئٹہ کے تمام کارکن اپنے اپنے مقررہ پوائنٹس پر آل پارٹیز کی قیادت کے ہمراہ اپنے فرائض انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحۂ زیارت کے شہداء کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں وہ ریاست سے اپنے جائز مطالبات کی شنوائی کی اپیل کر رہے ہیں مگر افسوس کہ حکومت حاضر سروس دورانِ ڈیوٹی شہید ہونے والے پولیس اور اے ٹی ایف اہلکاروں کے اہلِ خانہ کے مطالبات سننے کے لیے بھی سنجیدہ طور پر آمادہ دکھائی نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے تقدس کے نام پر مگر مچھ کے آنسو بہانے والے درباری و مداری عناصر بلوچستان کے شہداء اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اگر شہداء کا احترام ایک قومی ذمہ داری ہے تو پھر بلوچستان کے شہداء کے معاملے میں یہ دوہرا معیار کیوں اختیار کیا جا رہا ہے؟ کیا ان شہداء کی قربانیاں کسی طور کم تر ہیں یا ان کا خون کم قیمتی ہے؟برہنماؤں نے کہا کہ قائدِ جمعیت کے خلاف بے جا تنقید اور زبان درازی کرنے والے حلقے اس حساس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جو افسوسناک اور قابلِ تشویش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں شہداء کے لواحقین غم اور کرب کی کیفیت سے گزر رہے ہیں مگر حکمرانوں کی بے حسی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ وزیراعظم کا دورہ کوئٹہ محض رسمی سرگرمیوں اور بند کمروں میں فوٹوسیشن ملاقاتوں تک محدود رہا۔ افسوس کہ انہیں شہداء کے لواحقین سے چند لمحوں کی ملاقات اظہارِ تعزیت اور ان کے دکھ درد میں شریک ہونے کا بھی موقع نہ ملا جس سے متاثرہ خاندانوں کی دل آزاری میں مزید اضافہ ہوا۔جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ زیارت کے شہداء کے لواحقین کے تمام جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور ریاست اپنے ان بہادر سپوتوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ عملی یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *